پاکستان میں بھی انسٹاگرام ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) کیا آپ بھی انسٹاگرام پر پسندیدہ ریلز کو بغیر کسی جھنجھٹ کے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں؟ تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب تمام صارفین کے لیے نیا آپشن متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت آپ ریلز کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام پر اگرچہ پہلے سے ہی ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن موجود تھا لیکن پہلے ہر صارف اپنی ویڈیو کو ہی ڈاؤن لوڈ کر سکتا تھا۔

اسی طرح باقی صارفین دوسروں کی ویڈیوز اور ریلز کی لنک کاپی کرکے اسے ڈاؤنلوڈنگ سافٹ ویئرز سے ڈاؤن لوڈ کرپاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

اب صارفین کسی بھی ریلز کو دیکھنے کے بعد اسے مرضی کے مطابق آسانی سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے، یعنی انہیں کسی دوسرے سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ٹیکنالوجی کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینل پر اعلان کیا ہے کہ اب صارفین پبلک اکاؤنٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’پبلک اکاؤنٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ریلز کو اپنے کیمرہ رول میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، آپ جو بھی ریلز ڈاؤن لوڈ کریں گے اس میں ریلز بنانے والے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا واٹر مارک بھی شامل ہوگا۔ ’

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیچر جون میں صرف امریکا میں متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب یہ تمام ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کروادیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کے صارفین اپنی ریل ڈاؤن لوڈ کرنے کے فیچر کو بند بھی کرسکتے ہیں، ’اگر آپ کو کوئی ریلز پسند ہے اور اس پر ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن موجود نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے فیچر کو بند کردیا گیا ہے، تاہم پھر بھی آپ اس مخصوص ریلز کو save کرسکتے ہیں۔‘

انسٹاگرام ریلز ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ:

1۔ سب سے پہلے اپنے انسٹاگرام ایپ کھولیں اور جس ریل کو آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں،

2۔ ریل پر ’شیئر‘ آئیکن پر کلک کریں اور ’ڈاؤن لوڈ‘ کے آپشن کو کلک کریں

3۔ ڈاؤن لوڈ کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد مخصوص ریلز آپ کے فون پر سیوو ہوجائے گی۔

مشہور خبریں۔

صہیونی کابینہ کے مغربی کنارے سے متعلق حالیہ فیصلے

?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

شام میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذررائع نے بتایا ہے کہ درعا کے مضافات

اپنا حال بہتر بنانے کے لئے ماضی سے سبق لیں: وزیر اعظم

?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ

ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف خلیجی ممالک کا واشنگٹن کو پیغام: رائے الیوم

?️ 31 اگست 2026سچ خبریں:رائے الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات، عمان اور قطر سمیت

اسرائیل کے سب سے بڑے دہشت گرد جاسوسی مرکز میں مثال بحران

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کا یونٹ 8200، قابض حکومت کا سب سے

لاس اینجلس کی بلیوں کے آنسو اور غزہ کے بچوں کے درد پر خاموشی!

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: جب سے ریاستہائے متحدہ میں آگ لگنے کا آغاز ہوا اور

یوکرین اور تل ابیب کے لیے واشنگٹن کی مالی امداد بند کر دی جائے: امریکی نمائندہ

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس کی ریپبلکن نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین نے تجویز پیش

یورو 2024 میں جرائم کے چونکا دینے والے اعدادوشمار

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: جرمنی کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے