🗓️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نوجوانوں اور طلبہ میں مقبول ’اسٹیم‘ فیڈ تک تمام صارفین کو رسائی دینے کا اعلان کردیا۔
ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ کو ابتدائی طور پر مارچ 2023 میں متعارف کرایا تھا اور مذکورہ فیڈ کو نوجوانوں اور طلبہ کے لیے ہی پیش کیا گیا تھا۔
لیکن اب ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ فیڈ تک اب بڑی عمر کے صارفین کو بھی رسائی دی جائے گی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ’اسٹیم‘ فیڈ پر تمام عمر کے افراد کو رسائی دینے کے پہلے مرحلے میں امریکا، برطانیہ اور آئر لینڈ جیسے ممالک کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں صارفین کے لیے مذکورہ فیڈ کو بائی ڈیفالٹ کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق مذکورہ فیڈ کو اب 18 سال سے زائد عمر افراد بھی دیکھ سکیں گے، اس سے قبل مذکورہ فیڈ صرف 18 سال تک کے صارفین کو دکھائی دیتی تھی۔
ممکنہ طور پر کمپنی دوسرے مرحلے میں مزید ممالک میں بھی ’اسٹیم‘ فیڈ تک ہر عمر کے صارفین کو بھی رسائی دے گی۔
’اسٹیم‘ یعنی ’سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ‘ کے موضوعات پر بنائی جانے والی تمام ویڈیوز کو ایک ہی فیڈ میں دکھایا جاتا ہے۔
ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انٹرنیشنل فیکٹ چیکر تنظیم ’پوائنٹر‘ اور ’کامن سینس نیٹ ورک‘ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔
’اسٹیم‘ فیڈ کو اب بھی پوری دنیا میں متعارف نہیں کرایا گیا، درجنوں ممالک کے طلبہ بھی فی الحال مذکورہ فیڈ تک رسائی سے محروم ہیں، لیکن ترتیب وار کمپنی اس فیڈ کو وسعت دے رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور ظالمانہ پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کردیا
🗓️ 3 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مئی
غزہ کے مستقبل کے لیے سات عرب ممالک کے مذاکرات
🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں: 7 عرب ممالک کے سربراہوں کا اجلاس جمعہ کو
فروری
’کچھ لوگوں‘ نے ملک کی خوشحالی کیلئے کوشاں میری حکومتوں کی ٹانگیں کھینچیں، نواز شریف
🗓️ 29 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے افسوس
مئی
لبنان میں اسرائیل کی کسی بھی حماقت سے خط میں ایک مکمل جنگ چھڑنے کا امکان: یمنی عہدیدار
🗓️ 15 جولائی 2022سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے
جولائی
سعودی عرب نے تیونس میں غیر قانونی طور پر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے صدر کی حمایت کردی
🗓️ 1 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے تیونس میں جمہوری حکومت کا تختہ
اگست
ترک صدر کی ہسپانوی بادشاہ کے ساتھ ملاقات
🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج ہسپانوی بادشاہ
جون
عراق کے شمال مغربی علاقہ میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف
🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: عراقی ذرائع نے ملک کے شمال مغرب میں ایک اجتماعی
مارچ
سعودی عرب اپنے مخالفین کو کیسے خاموش کراتا ہے؟
🗓️ 9 دسمبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اعلان کیا کہ سعودی حکومت
دسمبر