?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اسٹوریز میں عام تصاویر اور سیلفیز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ویڈیو میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کردیا۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صارفین کو مذکورہ فیچر صرف ٹک ٹاک اسٹوریز میں دستیاب ہوگا، جس کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل کر سکیں گے۔
مذکورہ فیچر کو ’اے آئی الائیو‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اسٹوریز میں شیئر کردہ تصاویر کو ایک کلک کے ذریعے اے آئی ویڈیو سے تبدیل کر سکیں گے۔
فیچر کے تحت اگر کوئی صارف اسٹوری کیمرا کے ذریعے اپنی تازہ سیلفی بنائے گا تو اے آئی فیچر ان کی سیلفی کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل کرنے کا آپشن فراہم کرے گا۔
اسی طرح صارف کی جانب سے نکالی گئی تصویر کو بھی اے آئی ویڈیو میں تبدیل کیا جا سکے گا، اے آئی ٹولز از خود تصویر یا سیلفی میں دوسری چیزیں شامل کرکے تصویر کو ویڈیو میں تبدیل کر دیں گے۔
یعنی اگر صارف کی کھلے میدان میں تصویر بنی ہوئی ہوگی تو اے آئی ٹولز تصویر میں بادل، پہاڑ، دریا اور سمندر سمیت دیگر نظارے بھی شامل کرنے کا آپشن فراہم کریں گے۔
اسی طرح صارفین اپنی تصاویر کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل ہونے پر پسند نہ آنے پر ایڈٹ بھی کر سکیں گے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کیے جانے کے بعد ویڈیوز پر اے آئی کا لیبل بھی لگایا جائے گا جب کہ ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر بھی معلوم ہوجائے گا کہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کے لیے غزہ جنگ کے فوائد
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے خبر
جولائی
غزہ کے 5 لاکھ فلسطینیوں کو قحطی کا سامنا
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار کی آن لائن پلیٹ فارم، نے عبرانی
مئی
اسرائیلی فوج کے کنفیوژن کا انکشاف
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرونوت اخبار نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ساتھ
اکتوبر
لبنان میں سیاسی کھیل، سعد حریری کے استعفے کے پیچھے مخفی مقاصد
?️ 16 جولائی 2021بیروت (سچ خبریں) لبنان کے صدر نے سعد حریری کو کابینہ تشکیل
جولائی
صدر مملکت پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لئے پرعزم
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد( سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کو سیاحوں
ستمبر
روس کی ایران کو فوجی تعاون کی پیشکش
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:روسی وزیر دفاع نے زور دیا کہ ماسکو شام کی طرح
اکتوبر
حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر سیاحت پر مکمل پابندی عائد
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش
اپریل
غزہ کی پیش رفت پر بن سلمان کا تازہ ترین موقف
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری
اکتوبر