?️
کیلی فورنیا( سچ خبریں)ٹویٹر نے صارفین کے ایک اور زبردست فیچر متعارف کروایا ہے کیونکہ ٹویٹر پر ہراساں کرنا اور غیر مہذب زبان کے استعمال کے لیے صارفین کو ذہنی طور پر پریشان کرنا معمول بن چکا ہے جس سے نمٹنے کے لیے اب ٹویٹر نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر نے صارفین کے لیے رپلائی کے فیچر کو زیادہ بہتر بناتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، اب صارفین ٹویٹ کرنے کے بعد بھی رپلائز کو محدود کرسکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان ایک ٹویٹ میں کیا گیا۔ اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو کسی ٹویٹ پر لوگوں کے طنزیہ یا توہین آمیز جوابات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔یعنی اب اگر صارف کو لگے گا کہ اس کی ٹویٹ پر لوگوں کے رپلائز قابل برداشت نہیں تو وہ رپلائی فلٹر کو ٹرن آن کرکے ان کو محدود کرسکیں گے۔
یہ فیچر اس اس وقت متعارف کروایا گیا ہے جب حال ہی میں ٹویٹر کے ایک ڈیزائنر نے ٹویٹس تک مخصوص افراد کی رسائی کے حوالے سے چند کانسیپٹ فیچرز کی جھلک پیش کی تھی۔ پہلے فیچر کا نام ٹرسٹڈ فرینڈز تھا جس کا مقصد چند مخصوص افراد کو ہی ٹویٹس تک رسائی دینا تھا۔ ٹویٹر کے فیچر میں 2 آڈینس گروپس ہوں گے، ایک ایوری ون اور دوسرا ٹرسٹڈ فرینڈز، جن میں سے کسی ایک کا انتخاب ٹویٹ کرتے ہوئے کیا جائے گا۔
ایک اور کانسیپٹ فیچر رپلائز کو فلٹر کرنے کے حوالے سے ہے جس سے صارفین مخصوص الفاظ یا جملوں کا انتخاب کرسکیں گے جو وہ دیکھنا نہیں چاہتے۔ایسا کرنے پر اگر کوئی صارف ان الفاظ یا جملوں کو استعمال کر کے اس فرد کو رپلائی کرتا ہے یا مینشن کرتا ہے تو ٹویٹر کی جانب سے بتایا جائے گا کہ یہ الفاظ اس فرد کی ترجیح کے خلاف ہے۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے سربراہ کا بشار اسد کو والہانہ سلام
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شامی عوام کے مفاد کے
مارچ
نیتن یاہو کا ہآرتص کے انکشافات پر غصہ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور جنگی
جون
یمنی فورسز نے صوبہ حجہ کے ایک اسٹریٹیجک علاقے کو کنٹرول میں لیا
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں: جارحین اور ان سے وابستہ عناصر کے خلاف جنگ میں
مارچ
یوکرائن کے بارے میں حزب اللہ کا موقف
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ نے یوکرائن کی جنگ
مارچ
حیران کن ابتدائی نتائج، نواز شریف’وکٹری اسپیچ’ کیے بغیر ماڈل ٹاؤن سے جاتی امرا روانہ
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)انتخابی نتائج سامنے آنے کا شروع ہوتے ہی مسلم
فروری
کیا اسرائیل غزہ کی سرنگوں کو سمندر کے پانی سے بھر سکتا ہے؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دو ماہ کے دوران اسرائیل کو درپیش
دسمبر
پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے
?️ 27 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں
اکتوبر
اسرائیل بحران کا شکار کیسے ہوا؟
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت ایک شدید بحران سے دوچار ہے، ایک ایسا بحران
مارچ