?️
نیویارک( سچ خبریں) ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی پالیسی اپ دیٹ کردی ہے، اپ ڈیٹ کی گئی پالیسی نفرت انگیز مواد اور ہراساں کیے جانے جیسے اقدامات کی روک تھام میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔ٹویٹر کا عزم مثبت گفتگو کو فروغ دینا اور نفرت انگیز مواد کو روکنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کو روکنے اور سود مند مواد کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔نئی پالیسی میں تمام مواد کا احاطہ کیا گیا ہے جس سے نفرت انگیز مواد کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
ٹوئٹر انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ نفرت انگیز اور نامناسب مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹوئٹر ہیلپ سینٹر کو مزید اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، اپ ڈیٹ کی گئی پالیسی نفرت انگیز مواد اور ہراساں کیے جانے جیسے اقدامات کی روک تھام میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی پالیسی میں تمام مواد کا احاطہ کیا گیا ہے، جس سے نفرت انگیز مواد کو روکنے میں بہتر مدد ملے گی۔ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر اس نئی پالیسی سے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کا عزم مثبت گفتگو کو فروغ دینا ہے۔
اس عزم کے تحت شراکت داروں کی رائے اکھٹی کی جاتی ہے، اور اس کی مدد سے پھر پالیسیوں میں جدت لائی جاتی ہے۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ٹوئٹر وہ مقام ہے جہاں ہر شخص خود کو محفوظ سمجھ سکے، انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پالیسیوں میں جدت لاتی رہتی ہے۔
مشہور خبریں۔
افغان امن مسئلہ الزام تراشیوں سے حل نہیں ہو گا: حماد اظہر
?️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہرنے افغان نائب
جولائی
شہید یحیی سنوار کا وہ وعدہ جو ان کی شہادت کے بعد پورا ہوا
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ شہید یحیی سنوار کا
فروری
نہ ختم ہونے والا صیہونیوں کا خوف و ہراس
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کے خلاف
اپریل
کیا بھارت کو سی پیک پر اعتراض کرنے کا حق ہے؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے خبردار کیا
جون
امریکہ اور برطانیہ کا ایران کے خلاف صیہونی جہاز پر حملے کا الزام
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:امریکی برطانوی وزرائے خارجہ انتھونی بلنکن اور ڈومینک روب صیہونی حکومت
اگست
سعودی اتحاد کا سب سے اہم کمانڈر مأرب میں ہلاک
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:جارح سعودی اتحاد کا اہم ترین کمانڈر جنوبی مأرب میں انٹیلی
دسمبر
ٹوئٹر کی جانب سے اہم ترین فیچر متعارف
?️ 10 ستمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) ٹوئٹر نے ایک ایسے فیچرکا اعلان کیا ہے جس کے
ستمبر
امریکہ کا زمینی سرحدیں کھینچنے کے لیے دباؤ
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:لبنانی صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت میں لبنانی
ستمبر