ٹوئٹر نے صارفین کے لئے ایک اور فیچر متعارف کرادیا

ٹوئٹر نے صارفین کے لئے ایک اور فیچر متعارف کرادیا

?️

نیویارک(سچ خبریں) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے  اپنے اسپیس فیچر کو مزید بہتر بنانا شروع کر دیا ہے۔ اب ٹوئٹر پر اسپیس میں شامل ہونے کے لیے صارفین کے لاگ ان ہونے کی شرط کو ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا میں کہا گیا ہے کہ اب ٹوئٹر پر اسپیس میں شامل ہونے کے لیے صارفین کے لاگ ان ہونے کی شرط کو ختم کردیا گیا۔ بغیر لاگ ان ہوئے اسپیس میں شامل ہونے والے اس میں حصہ نہیں  لے سکتے،صرف اسپیس میں موجود لوگوں کی گفتگو کو سن سکتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ میزبان اور سامعین کی آسانی کے لیے ٹوئٹر نے آسانی کردی ہے، اب میزبان اور سامعین کسی کو بھی اسپیسس آڈیو براڈکاسٹ کا براہ راست لنک بھیج سکتے ہیں۔

اگر آپ نے ٹوئٹر سے اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیویٹ کررکھا ہے تو بھی آپ اپنے ساتھیوں کی اسپیس کو جوائن کرسکتے ہیں۔صارفین کی جانب سے ٹوئٹر کی جانب سے دی گئی اس سہولت کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ صارفین کے سہولت کے لئے اس سے قبل بھی ٹویٹر  نے مختلف اقدام اٹھائے ہیں اور اب بھی اٹھائے جا رہے ہیں اور جدید فیچر صارفین کے لئے پیش کئے جاتے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یورپی سماجی کارکنوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:تین یورپی ممالک میں متعدد سماجی کارکنوں اور فلسطینی قوم کے

آزادانہ، منصفانہ انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کیلئے تیار ہے، سکندر سلطان راجا

?️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے

So This Is ‘Ginger Beer Co’ Beer and It’s Brewed With Sweet Orange

?️ 26 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

حزب اللہ 40 سال سے امام حسین کے راستے پر چل رہی ہے:نصراللہ

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے جنرل سکریٹری نے تاکید کی

تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ہیکرز نے کرپٹو ایکسچینج سے ڈیڑھ ارب ڈالر چوری کرلیے

?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائی بٹ‘ نے سائبر سکیورٹی ماہرین سے

فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

کوئی نہیں جانتا کہ حزب اللہ کا اگلا قدم کیا ہوگا

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: اتوار کے روز اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ،

وزیر اعظم کا قومی اور صوبائی اسمبلی ارکان کے لئے کروڑوں کا بڑا اعلان

?️ 28 جنوری 2021وزیر اعظم کا قومی اور صوبائی ارکان کے لئے کروڑوں کا بڑا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے