?️
سچ خبریں: چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی ایس سیریز کے دو فونز پیش کردیے، جنہیں کمپنی کیمرا اور فیچرز کے حوالے سے بہترین قرار دے رہی ہے۔
کمپنی نے ’ویوو: ایس 30‘ اور ’ویوو: ایس 30 پرو منی‘ پیش کیے ہیں، جنہیں مختلف رنگوں اور ماڈیولز میں متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے دونون فونز کو 12 اور 16 جی بی ریم، 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا ہے۔
دونوں فونز میں فنگر پرنٹ سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی پیش کیے گئے ہیں جب کہ دونوں کو تین بیک کیمروں کے ساتھ متعارف کرایا گیاہے۔
’ویوو: ایس 30‘ کو 65-6 انچ جب کہ ’ویوو: ایس 30 پرو منی‘ کو 30-6 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ دونوں میں ایک جتنی طاقتور یعنی 6 ہزار 500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔
دونوں فونز کو 90 واٹ کے فاسٹ چارجر سمیت دیگر فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی نے دونوں فونز کے بیک پر تین کیمرا دیے ہیں، جس میں دو کیمرا ترتیب وار پچاس جب کہ تیسرا 8 میگا پکسل کا ہے۔
دونوں فونز کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا بھی دیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق دونوں فونز کو واٹر اینڈ ڈسٹ پروف سیکیورٹی کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
دونوں فونز کی قیمت ماڈیولز کے حساب سے الگ الگ رکھی گئی ہے، ویوو: ایس 30 کے 12 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار جب کہ 16 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
اسی طرح ’ویوو: ایس 30 پرو منی‘ کے 12 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار جب کہ 16 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
دونوں فونز کو فوری طور پر صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی انہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں فونز کو پاکستان میں پیش کیے جاتے وقت ان کی قیمت میں کچھ کمی کردی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
یمنیوں کا جنوبی سعودی عرب پر حملہ، درجنوں سعودی فوجی ہلاک
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے سعودی ذرائع کے حوالے سے خبر دی
اکتوبر
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ، حکومت کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان
ستمبر
تائیوان کا چینی جنگجوؤں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا دعویٰ
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی کے تسلسل میں
ستمبر
سوشل میڈیا صارفین کا عمران پر تنقید
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ‘آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ’ عنوان کے تحت
فروری
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین بن گئے
?️ 5 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے کراچی
جولائی
پہلا امریکی پوپ کون ہے؟
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: بالآخر، ویٹیکن میں کارڈینلز کے دو دن کے غور و
مئی
وزیر اعظم کی یورپی یونین پر شدید تنقید
?️ 6 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم کی یورپی یونین پر شدید تنقید میلسی میں جلسے
مارچ
حکومت کے پاس وعدوں پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ ہے۔ شیری رحمان
?️ 19 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) پیپلزپارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کیلئے ایک
اکتوبر