وکی پیڈیا کو بھارت میں قانونی جنگ کا سامنا

🗓️

سچ خبریں: آن لائن مفت اور غیر تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے والی انسائیکلو پیڈیا ویب سائٹ ’وکی پیڈیا‘ کو بھارت میں قانونی جنگ کا سامنا ہے۔

وکی پیڈیا کے خلاف بھارتی خبر رساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) نے 2 کروڑ ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔

اے این آئی نے وکی پیڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ایجنسی سے متعلق پیج میں لکھا کہ ایشین نیوز انٹرنیشنل بھارتی حکومت کی پروپیگنڈا نیوز ایجنسی ہے، جس کے ذریعے حکومت کی جھوٹی خبریں مختلف ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر پھیلائی جاتی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق اے این آئی نے اگست 2024 میں دہلی ہائی کورٹ میں وکی پیڈیا کے خلاف 2 کروڑ بھارتی روپے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

خبر رساں ادارے نے اپنے مقدمے میں وکی پیڈیا پر اپنے خلاف غلط معلومات پھیلانے اور لوگوں کو گمراہ کرنے جیسے الزامات لگائے تھے اور مذکورہ کیس تاحال زیر سماعت ہے۔

رپورٹ کے مطابق وکی پیڈیا پر جرم ثابت ہونے پر اس پر بھارت میں ممکنہ طور پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اے این آئی کے الزامات پر وکی پیڈیا نے عدالت کو بتایا کہ ویب سائٹ پر دستیاب مواد یا مضامین پر انتظامیہ کا کوئی اختیار نہیں ہوتا، اسے رضاکار شائع کرتے اور مواد سے متعلق حقائق کی تصدیق کرتے ہیں۔

وکی پیڈیا کے مؤقف کے بعد اے این آئی کی وکیل کی درخواست پر ویب سائٹ انتظامیہ نے مذکورہ مضمون لکھنے والے رضاکاروں کی معلومات فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

وکی پیڈیا کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ عدالت میں اے این آئی سے متعلق مضمون لکھنے والے رضاکاروں کی لفافہ بند معلومات فراہم کردی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش نہ کرے : طالبان کا شرمین سے خطاب

🗓️ 10 اکتوبر 2021سچ خبریں: طالبان کی وزارت خارجہ کے سربراہ نے امریکی نائب وزیر

سب کو ٹیکس دینا ہوگا کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا

🗓️ 4 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سب

کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا، 26 افراد جاں بحق، 62 سے زائد زخمی

🗓️ 9 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش

فواد چوہدری کے حق میں برطانوی عدالت کے فیصلہ پر مسلم لیگ ن برہم

🗓️ 28 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی رہنما حنا پرویز

بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کے احکامات صادر کردیئے

🗓️ 1 اپریل 2021بحرین (سچ خبریں)  خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ

حماس کے ساتھ معاہدے کے لئے صیہونیوں کی نئی شرطیں

🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب نے حماس کے

ہم روس اور چین کے ساتھ جنگ کے دہانے پر ہیں:ہنری کسنجر

🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے شعبے کے ایک سینئر اسٹریٹجسٹ کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے