?️
ماسکو(سچ خبریں) مائیکرو سافٹ کا نیا سسٹم “ونڈوز الیون” متعارف ہونے سے پہلے ہی ہیکرز کی گرفت میں آگیا، چوری شدہ سافٹ ویئر والی کئی ویب سائٹس پر جعلی ونڈوز 11 رکھی ہے جو وائرسوں سے بری طرح آلودہ ہے، اسے ہیک کرنے کے بعد سسٹم میں بے شمار وائرسز ڈال دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہیکروں نے مائیکرو سافٹ کے اگلے آپریٹنگ سسٹم “ونڈوز 11” کو ریلیز سے پہلے ہی اپنا شکار بنا کر طرح طرح کے وائرسوں میں مبتلا کردیا ہے۔انٹرنیٹ سکیورٹی فرم “کیسپرسکی” نے اس حوالے سے ایک وارننگ بھی جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چوری شدہ سافٹ ویئر مفت میں فراہم کرنے والی مختلف ویب سائٹس پر ونڈوز 11 کی انسٹالیشن فائلز موجود ہیں جنہیں نئی ونڈوز انسٹال کرنے کے علاوہ موجودہ ونڈوز کو اپ گریڈ کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
چوری شدہ سافٹ ویئر والی کئی ویب سائٹس پر جعلی ونڈوز 11 رکھی ہے جو وائرسوں سے بری طرح آلودہ ہے۔ کیسپرسکی کے مطابق، یہ تمام انسٹالیشن فائلز مشکوک ہیں مگر ان میں سے ایک خاص فائل، جوکے نام سے ہے اور جس کا سائز 1.75 گیگا بائٹس ہے، کئی طرح کے وائرسوں (میل ویئر اور ایڈویئر) سے آلودہ ہے۔
بظاہر ونڈوز 11 محسوس ہونے والی اس فائل کے انسٹال ہوتے ہی صارف کا کمپیوٹر سست پڑ جاتا ہے اور اسکرین پر درجنوں اشتہارات کی بھرمار ہوجاتی ہے۔یہی نہیں بلکہ جعلی ونڈوز 11 کے بعض ورژنز میں صارف کے کمپیوٹر کی جاسوسی کرنے والے سافٹ ویئر (اسپائی ویئر) اور “کی لاگرز” تک موجود ہیں جن کے ذریعے نامعلوم ہیکرز یہاں تک جان سکتے ہیں کہ آپ نے اپنے کمپیوٹر کون کون سے بٹن کب اور کس ترتیب سے دبائے۔
ان ہی معلومات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی ہیکر آپ کے ای میل پاس ورڈ سے لے کر یہاں تک کہ بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات تک تقریباً ہر چیز سے واقف ہوکر آپ کو ناقابلِ تلافی نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔کیسپرسکی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک حالیہ بلاگ میں خبردار کیا ہے کہ صارفین کسی بھی نامعلوم ذریعے سے ونڈوز 11 ڈاؤن لوڈ ہر گز نہ کریں کیونکہ صرف مائیکروسافٹ “ونڈوز انسائیڈر” پروگرام میں شرکت کرنے والے ہی ونڈوز 11 کو آزمائشی طور پر ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے اب تک ونڈوز 11 کے اجراء کی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا پر گہری نظر رکھنے والے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ونڈوز 11 اس سال اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں عوامی استعمال کےلیے جاری کردی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
افغان امن میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا: گورنر پنجاب
?️ 3 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ افغان
اگست
صیہونیوں کی نئی تجویز
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات
اپریل
امریکی قابضین کی طرف سے شام کے تیل کی مسلسل چوری
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی قابض افواج نے شام کا تیل چوری کرنا جاری
جنوری
غزہ کے لیے امریکی اور اسرائیلی منصوبہ ناکام؛ وجہ؟
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:جب کہ غزہ کی جنگ کو 4 ماہ سے زیادہ کا
فروری
حکومت کے پاس وعدوں پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ ہے۔ شیری رحمان
?️ 19 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) پیپلزپارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کیلئے ایک
اکتوبر
الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکان اسمبلی و سینیٹر کو نااہل قرار دیدیا
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ
اگست
نتن یاہو کے ابوظہبی سفر کے انکشاف نے امارات کو نقصان پہنچایا اسرائیل کا اعتراف
?️ 20 مئی 2026 سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی صیہونی ریاست کے اندرونی حلقے اب بھی
مئی
جنوبی وزیرستان: کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 ہلاک
?️ 11 نومبر 2025جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں
نومبر