🗓️
نیویارک( سچ خبریں) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکیشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے اور نئی پرائیویسی کے تنازع کے باوجود اس تعداد میں کچھ زیادہ کمی آنے کا امکان نہیں۔ اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے درمیان چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کے فیچر پر کام کچھ ماہ سے جاری ہے۔
مگر فیس بک کی زیرملکیت اس ایپ میں ایک خامی موجود ہے اور وہ یہ کہ اگر اینڈرائیڈ صارف آئی او ایس یا آئی فون استعمال کرنے لگے تو وہ اپنی واٹس ایپ چیٹس اس میں منتقل نہیں کرپاتے۔مگر کمپنی کی جانب سے ایک اور اپ ڈیٹ پر بھی کام کیا جارہا ہے جس کی مدد سے چیٹ ہسٹری کو دوسرے فون نمبر پر بھی منتقل کیا جاسکے گا۔
اس فیچر کی آزمائش اس وقت واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس پر بھی کی جارہی ہے۔واٹس ایپ چیٹ ہسٹری اس وقت گوگل ڈرائیو (اینڈرائیڈ) اور آئی کلاؤڈ (آئی فون) میں محفوظ ہوتی ہے، مگر یہ بیک اپ محدود ہے کیونکہ صارفین کو کسی نئے فون کا استعمال کرنے پر ایک پلیٹ فارم اور فون نمبر تک محدود رہنا پڑتا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ ہسٹری کو منتقل کرنے کے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے وہ صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا کیونکہ وہ مختلف ڈیوائسز اور پلیٹ فارم کو بھی استعمال کرسکیں گے۔
مشہور خبریں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹاگون میں اعزازی کارڈن حاصل کریں گے
🗓️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
اکتوبر
اردنی بغاوت میں ملوث سعودی کارندوں کو قید کی سزا
🗓️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اردن کی قومی سلامتی کی عدالت نے آج اس ملک میں
جولائی
وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کروڑوں کی بچت کی گئی
🗓️ 13 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) 3سال میں وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات
جون
ضاحیہ پر اسرائیل کے حملے کے حقائق کیا تھے ؟
🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: چار ماہ سے زائد عرصے کی جنگ بندی کے بعد
مارچ
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
🗓️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام
مئی
امریکہ اور یورپ افریقہ میں استعمار کی واپسی کے خواہاں ہیں: روس
🗓️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک تقریر میں کہا کہ
جنوری
حزب اللہ کے راکٹ کریات شمعون تک پہنچ گئے تو کیا ہوگا؟سابق صیہونی وزیر کی زبانی
🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کو
جنوری
جنگ بندی سے جنگ کے معاشی مسائل بے نقاب
🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: اقتصادی اخبار Calcalist نے بدھ کے روز اپنے شمارے میں
جنوری