واٹس ایپ کا صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام شروع کردیا

?️

سلیکان ویلی(سچ خبریں)  پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لئے وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس فیچر سے آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین بھی استفادہ کرسکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس فیچر سے آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین بھی استفادہ کرسکیں گے۔

فی الحال واٹس ایپ اپنے صارفین کو وائس میسجز دیکھنے کی سہولت فراہم نہیں کرتا لیکن تھرڈ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ کچھ ایسی ایپس موجود ہیں جو صارف کو موصول ہونے والے وائس میسجز کو ٹرانسکرپٹ کرپائیں گی۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوتی پیغام موصول ہونے پر صارف کی اسکرین پر ایک پاپ اپ آئے گا، اگر صارف اوکے کرتا ہے تو اس کے بعد موصول ہونے والا صوتی پیغام ایپل اسپیچ انجن کو ٹرانسکرپشن کے لیے بھیجا جائے گا۔اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فیچر ایک آپشنل فیچر ہوگا جسے استعمال کرنے کے لیے صارف کی اجازت درکار ہوگی۔

مشہور خبریں۔

ڈبلن کی طلباء تحریک کی اہم کامیابی

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ڈبلن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صیہونی سرمایہ کاروں کے

سعودی عدالت میں ایک بار پھر بے عدالتی کا مظاہرہ؛خاتون سماجی کارکن کو18 سال قید

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک عدالت نے اس ملک

ایران کے ساتھ ہرمند معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہیے:طالبان کے سینئر عہدیدار

?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:طالبان کے قائم مقام وزیر اعظم نے تہران اور کابل کے

عدالت سانحہ سیالکوٹ کا اسپیڈی ٹرائل کرے

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم

میٹا کمپنی بھی صہیونی ریاست کی خدمت میں مصروف

?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری خونریز جنگ کے دوران فیس بک اور

بھارت ہزیمت چھپانے کیلئے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔ احسن اقبال

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ

اردگان کے مخالفین کا ترکی میں قبل از وقت انتخابات پر اصرار

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: استنبول اور آنکارا میں اردگان کے ناقدین نے ان دنوں

غزہ میں نقل مکانی سے لے کر مذاکرات میں بلیک میل تک

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے غزہ کے عوام کو بے گھر کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے