🗓️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں پاکستان میں ’چینل‘ فیچر کو پیش کیا تھا۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ چینل میں مزید فیچر پیش کرنے پر کام کر رہا ہے اور جلد ہی اس میں پول سمیت دیگر آپشنز کو پیش کردیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین چینل کے فیچر میں پول کے آپشن کو پیش کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینل میں پولز پر فالوور اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے، تاہم رائے دینے والے فالورز کے فون نمبرز چینل کے ایڈمن کو نظر نہیں آئیں گے۔
چینل پر دیے جانے والے پولز میں کوئی بھی فالوور ایک ہی آپشن پر کلک کرنے کے اہل ہوں گے، تاہم صارفین کو اختیار ہوگا کہ وہ آپشن کو تبدیل بھی کریں۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ واٹس ایپ پر پولز کے فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے اگلے تین ماہ کے اندر متعارف کرایا جائے گا۔
اسی طرح چینل میں مزید افراد کا ایڈمن بنانے کا فیچر بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس وقت کسی بھی چینل کا صرف ایک ہی ایڈمن ہو سکتا ہے۔
چینلز کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس میں ’ویو‘ کا آپشن بھی دیا جائے گا، یعنی چینل کے ایڈمن کو یہ معلوم ہوجائے گا کہ کتنے افراد نے چینل کے مواد کو دیکھ لیا۔
اس وقت چینل پر صرف فالوورز کے ری ایکشن سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ مواد کو کسی نے دیکھا یا نہیں لیکن نئے فیچر سے ایڈمن کو مواد کو دیکھنے والوں کی تعداد بھی معلوم ہوجائے گا۔
یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ نئے فیچرز کو کب تک چینلز میں متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اگلے چند ماہ میں ترتیب وار تمام فیچرز کو اس کا حصہ بنایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
روبڑی کے نزدیک کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار متعدد افراد زخمی اور ہلاک
🗓️ 7 مارچ 2021سکھر(سچ خبریں) کراچی سے لاہور جانے والی ’کراچی ایکسپریس‘ کی منڈو ڈیرو
مارچ
کیا رفح پر حملے کرنے کے بعد بھی امریکہ اسرائیل کو اسلحہ بھیجے گا؟
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیلی فوج نے
مئی
امریکی طلباء کو فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے ایک امریکی یونیورسٹی کے 20 فلسطینی حامی
نومبر
5 لاکھ فلسطینی غزہ میں جنگ کے بعد مزید بے گھر ہو چکے ہیں:اقوام متحدہ
🗓️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین میں اس
اپریل
ہم مزاحمت کے میزائلی جواب کے منتظر ہیں
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی
ستمبر
کورونا ویکسین تیار کرنے کے لئے پاکستانی کمپنی کا چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ
🗓️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)مقامی دواز ساز کمپنی سرل فارماسوٹیکل پاکستان کا کہنا ہےکمپنی
اپریل
برکس اجلاس کے اہم ترین نکات
🗓️ 25 اگست 2023سچ خبریں:اس اجلاس کے آخری بیان میں، برکس گروپ نے اس گروپ
اگست
یمنی فوج نے خلیج عدن میں امریکی جہاز کو نشانہ بنایا
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی فوج نے مظلوم فلسطینی قوم اور اپنے بھائیوں کے استحکام
جنوری