?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے جس کے بارے میں واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحت کے عالمی دن کے موقع پر ہم عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ اشتراک کا فخریہ اعلان کرتے ہیں۔
واٹس ایپ کا یہ اشتراک دراصل کرونا ویکسین کی اہمیت و افادیت سے متعلق آگاہی دینے اور شعور بڑھانے کے لیے ہے جبکہ اس کی مدد سے پائے جانے والے منفی تاثرات کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا۔اس پارٹنر شپ کا مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا کا ہرشخص کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا کر خود کو محفوظ رکھے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ’ویکسین فار آل‘ نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس میں ویکسین لگوانے کی خوشی کے اظہار کے لیے مختلف اسٹیکرز شامل کیے گئے ہیں۔واٹس ایپ کے مطابق فیچر کے تحت اسٹیکر زکے ذریعے ویکسین لگوانے کی پیش کش کی جاسکے گی جبکہ اس کے ذریعے ہیلتھ کیئر ہیروز کی خدمات کو بھی سراہا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد واٹس ایپ نے غلط فہمی پر مبنی پیغامات کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے، جس کے تحت کسی بھی پیغام کو فارورڈ کرنے کی تعداد کم کر کے اسے پانچ تک محدود کردیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
انگلینڈ میں عوام کی حالت زار
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:یورپی یونین چھوڑنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے متعدد سماجی
جولائی
تحریک لبیک پاکستان کو ایک اور جھٹکا لگا
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ نے پنجاب سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو
اپریل
مون سون بارشوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری
?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مون سون سسٹم ملک بھر میں
جولائی
کیا بندوق کے زور پر نظریے کو ختم کیا جاسکتا ہے؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے یہ کہتے ہوئے کہ
نومبر
جہاد اسلامی فلسطین تنظیم کی فوج وونگ سرایا القدس ہائی الرٹ
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل کے اعلان کے بعد
اکتوبر
شام میں ایک افواہ سے جولانی حکومت وحشت اور بوکھلاہٹ کا شکار
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:شام پر قابض دہشت گرد جولانی حکومت، ایک افواہ کے پھیلنے
جنوری
عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل چیلنج کردیا
?️ 9 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
دسمبر
غزہ کے شفا اسپتال میں اسرائیلی فوج کا مظاہرہ
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کی طرف سے 15 نومبر کو جاری کی گئی
نومبر