?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسپیم اور غیر ضروری پیغامات پر قابو پانے کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے غیر جوابی پیغامات پر ماہانہ حد مقرر کر دی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے غیر جوابی پیغامات پر ماہانہ حد لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسپیم اور غیر ضروری پیغامات پر قابو پایا جا سکے، یہ قدم صارفین اور کاروباری اداروں کو غیر ضروری پیغامات بھیجنے سے روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
اگر صارف کسی ایسے شخص کو پیغام بھیجے جو جواب نہ دے اور نہ ہی نمبر محفوظ کرے، تو یہ پیغام صارف کی ماہانہ حد میں شمار ہوگا۔
مثال کے طور پر، اگر صارفین کسی ملاقات کے بعد تین پیغامات بھیجیں اور اس کا جواب نہ آئے، تو یہ تینوں پیغامات صارف کی حد میں شامل ہوں گے۔
واٹس ایپ نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ کتنے پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں، کیونکہ مختلف ممالک میں اس کی جانچ ابھی جاری ہے، تاہم جب کوئی صارف یا کاروبار اس حد کے قریب پہنچے گا تو اس کے فون پر ایک وارننگ دکھائی دے گی تاکہ وہ مزید پیغامات بھیجنے سے پہلے سوچیں۔
عام صارفین جو صرف اپنے دوستوں یا جاننے والوں سے بات کرتے ہیں، ان پر یہ تبدیلی زیادہ اثر نہیں ڈالے گی۔
یہ فیچر خاص طور پر ان لوگوں اور کاروباروں کے لیے ہے، جو بہت سارے لوگوں کو پیغامات بھیجتے ہیں اور وہ پیغامات اکثر بغیر جواب کے رہ جاتے ہیں۔
یہ نئی حکمت عملی واٹس ایپ کے پچھلے اقدامات کا حصہ ہے، سال 2024 میں واٹس ایپ نے کاروباری پیغامات کی تعداد پر حد لگائی تھی، صارفین کو کاروباری پروموشنز بند کرنے کا اختیار دیا اور 2025 میں براڈکاسٹ پیغامات بھیجنے کی تعداد پر پابندی لگائی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
جاپان سے لے کر اسپین، اٹلی اور امریکہ تک برستی آگ
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: ریکارڈ توڑ گرمی نے دنیا کے مختلف حصوں میں لوگوں
جولائی
کل جماعتی حریت کانفرنس کا 1965 کی جنگ کے شہدا ءکو خراج عقیدت
?️ 5 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 1965 کی پاک
ستمبر
غزہ جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: 25 مارچ 2025 کی عام قرارداد کی منظوری کے بعد، جس
جون
فیس بک میسنجر کا اسکرین شاٹ لینے والوں کو انتباہ
?️ 6 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی
فروری
’2 دہائی کے دوران 3 ارب صارفین‘، فیس بک کو 20 سال مکمل ہوگئے
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: فیس بُک کے قیام کو 20 سال مکمل ہوگئے ہیں،
فروری
نادان لڑکی سے مقبول ترین اداکارہ تک بھارتی اداکارہ کا 40 سالہ سفر
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: آج سے 40 سال قبل، 10 اگست 1984 کو، مادھوری
اگست
ملائیشیا میں سیاسی بحران، وزیراعظم نے پوری کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا
?️ 16 اگست 2021ملائیشیا (سچ خبریں) ملائیشیا کے شاہی محل کی جانب سے جاری بیان
اگست
کویت میں منشیات فروخت کرنے پر سزائے موت کا دائرہ بڑھا
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: کویت میں منشیات کی متعدد کھیپوں کے حوالے سے
جنوری