واٹس ایپ میں وائس میل جیسے مسڈ کالز میسجز سمیت متعدد نئے فیچرز متعارف

?️

نیویارک:(سچ خبریں) واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا جن میں سے ایک نیا مسڈ کال میسجز فیچر ہے جو کہ روایتی وائس میل کا متبادل ثابت ہوگا، اس فیچر کا مقصد دوستوں اور پیاروں سے رابطوں کو آسان بنانا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین اس وقت ایک نوٹ ریکارڈ کرسکیں گے جب ان کا دوست یا کانٹیکٹ کالز کو موصول کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔

کال کی نوعیت کے مطابق آپ وائس یا ویڈیو نوٹ ریکارڈ کرکے سینڈ کرسکیں گے، یہ فیچر وائس میلز کو ماضی کا قصہ بنا دے گا، صارفین اب کسی وائس چیٹ کے دوران نئے ری ایکشنز کے ذریعے ری ایکٹ بھی کرسکیں گے اور اس سے چیٹ متاثر نہیں ہوگی، واٹس ایپ کی جانب سے وائس کال میں اسپیکر کے حوالے سے بھی اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کمپنی کی جانب سے میٹا اے آئی سے تصاویر تیار کرانے کے عمل کو بھی بہتر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اب میٹا اے آئی نئے امیج جنریشن ماڈل کی خصوصیات سے لیس ہوگا۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تصاویر کی تیاری کا عمل بہت زیادہ بہتر محسوس ہوگا، میٹا اے آئی میں تصاویر کو انیمیٹ یا متحرک کرنے کی صلاحیت کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے، صارفین کسی بھی تصویر کو ایک مختصر ویڈیو میں تبدیل کرسکیں گے جس کا انحصار ان کی تحریری ہدایات اور میسجز پر ہوگا۔

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ میں ایک نئی میڈیا ٹیب کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ ڈاکومنٹس، لنکس اور چیٹس میں موجود میڈیا فائلز کو آسانی سے ڈھونڈا جاسکے، واٹس ایپ میں لنک پریویو کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

آخری اپ ڈیٹ اسٹیٹس میں نئے اسٹیکرز کا اضافہ ہے، صارفین اب میوزک لیرکس، انٹرا ایکٹیو اسٹیکرز اور سوالات اسٹیٹس میں ایڈ کرسکیں گے جن پر ان کے کانٹیکٹس ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔

مشہور خبریں۔

تنازعہ کشمیرکے فوری حل کی ضرورت پر زور

?️ 3 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف

کورونا ویکسین تیار کرنے کے لئے پاکستانی کمپنی کا چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ

?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)مقامی دواز ساز کمپنی سرل فارماسوٹیکل پاکستان کا کہنا ہےکمپنی

مشیر خزانہ شوکت ترین کا بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان ہے

?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں

ابوظہبی میں قابض حکومت کے قیام کا جشن امارات کے حکمرانوں کے زوال کی نشانی

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  پیپلز فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین PFLP نے بدھ

بحیرہ احمر میں امریکہ اور برطانیہ کی حالت زار

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں دو

متحدہ عرب امارات میں 40 روزہ عمومی سوگ کا اعلان

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے

زلمی کی کپتان اور کوچ کو منانے کی تمام کوشیشں نا کام

?️ 21 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ابھی پی ایس ایل ۶ شروع ہوئے ڈھنگ سے

ہدہد 3 نے صیہونیوں کی مساوات کو کیسے بگاڑا؟

?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: رائی الیوم الیکٹرانک اخبار کے ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے