سچ خبریں: نصف صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار امریکی نجی کمپنی کے خلائی مشن نے چاند پر کامیاب لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کردی۔
امریکی نجی کمپنی انٹیوٹوو مشین (Intuitive Machines) کا اوڈیسیئس (Odysseus ) نامی خلائی جہاز نے چاند کے قطب جنوبی کے قریب لینڈنگ کی ہے ۔
چاند پر کامیاب لینڈنگ کی خبر سن کر کمپنی کے عملے نے خوشی کا اظہار کیا اور تالیاں بجائیں۔
انٹیوٹوو مشین 50 سال بعد تاریخ رقم کرتے ہوئے چاند پر اترنے والی پہلی نجی کمپنی بن گئی ہے، آخری بار 1972 میں اپولو مشن کے دوران امریکی ہارڈویئر چاند کی سرزمین پر اترا تھا۔
اوڈیسی خلائی جہاز مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 23 منٹ پر پر چاند پر لینڈنگ کی تھی، ابتدائی طور پر خلائی جہاز کی طرف سے کوئی سگنل نہیں موصول ہوا تھا، تاہم تھوڑی دیر کے بعد ہی ایک مواصلاتی لنک قائم کیا گیا تھا۔
اوڈیسیئس نامی روبوٹک خلائی جہاز چاند نے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ کی ہے جہاں سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہاں پانی کا کوئی ذریعہ ہو سکتا ہے۔
یہ دوسرا کمرشل مشن ہے جسے امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مالی اعانت فراہم کی ہے۔
اس سے قبل کوئی بھی نجی کمپنی چاند پر اپنا خلائی جہاز اتارنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے، تاہم امریکا، روس، چین اور انڈیا کی سرکاری ایجنسیاں اپنے اپنے مشن کامیابی سے چاند پر اتار چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
انصاراللہ کی سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی تصدیق
اپریل
انٹرنیٹ پر دکھائی دینے والے ایرر نمبروں کا کیا مطلب ہے؟
اگست
مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد
اپریل
امریکہ اور انگلستان کی تاریخ کی سب سے بڑی حماقت
جنوری
غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی کمی
نومبر
سینیٹ انتخابات میں خفیہ ووٹنگ کے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں پارلیمنٹ فیصلہ کرے
فروری
سابق رکن قومی اسمبلی ایک بار پھر سلاخوں کے پیچھے؛وجہ؟
اگست
نئے ٹیکس لگانے کا معاملہ،حکومت نے منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا
فروری