مصنوعی ذہانت کے دور میں سب سے زیادہ معاوضے والی مہارت کیا ہوگی؟

🗓️

آسٹن، ٹیکساس: (سچ خبریں) ملازمتوں پر مصنوعی ذہانت کے بڑھتے اثرات کے باعث بہت سے افراد اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کی خاطر نئی مہارتیں سیکھنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

بہت سے لوگ ملازمت کے بہتر امکانات کے لیے کوڈنگ یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسی ٹیکنالوجیز سیکھنے کے حامی ہیں لیکن امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت پروفیسر اسکاٹ گیلوے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نوجوانوں کو اسٹوری ٹیلنگ اسکل سیکھنے پر زور دیا ہے۔

نیو یارک یونیورسٹی میں مارکیٹنگ پروفیسر کے طور پر اسکاٹ گیلوے یقین رکھتے ہیں کہ جب تک ٹیکنالوجی آگے بڑھے گی ڈیٹا کی مدد سے خیالات کو پہنچانے کی صلاحیت انمول ہوگی۔

اسکاٹ گیلوے نے چیٹ جی پی ٹی اور اے آئی جیسے ٹولز پر زیادہ انحصار کے خلاف خبردار کرتے ہوئے پیشہ ور افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں اپنے کام کا ماہر بننے پر توجہ دیں۔

بزنس مین اور پروفیسر نے کہا کہ اگر میں اپنے 13 اور 16 سالہ بچے کو کوئی قابلیت دے سکتا ہوں جس سے وہ میرے خیال میں وقت کی کسوٹی پر کھڑا ہوسکے گا تو وہ اسٹوری ٹیلنگ اسکل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹوری ٹیلنگ کی قسم طے نہیں ہو سکتی کیونکہ مواصلاتی پلیٹ فارم مسلسل تیار ہو رہے ہیں، جو چیز واقعی اہم ہے وہ اچھی طرح سے لکھنے، خیالات کو بیان کرنے، ڈیٹا، انفوگرافکس، سلائیڈ شوز کے ساتھ خیالات پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔

قبل ازیں فوربس میگزین نے کہا تھا کہ اس سال ڈیٹا کمیونیکیشن اور ڈیٹا اسٹوری ٹیلنگ دو ایسی اہم مہارتیں ہوں گی جس کی مارکیٹ میں بہت زیادہ مانگ ہوگی۔

ایک اندازے کے مطابق 2025 میں 70 فیصد نوکریاں براہ راست ڈیٹا سائنس کے ساتھ جڑی ہوئی ہوں گی، آپ کے ہتھیاروں میں سب سے طاقتور ٹولز میں سے ایک ڈیٹا ہے۔

ڈیٹا اسٹوری ٹیلنگ کے ذریعے آپ پیچیدہ موضوعات کو اس انداز میں پیش کر سکتے ہیں جس کے لیے زیادہ تکنیکی علم کی ضرورت نہیں ہے۔

جدید ٹولز اور تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے آپ متعلقہ معلومات کا جائزہ لے سکتے ہیں، ڈیٹا کے رجحانات کی مدد سے درست کاروباری فیصلوں میں بھی مدد ملتی ہے۔

مشہور خبریں۔

قومی مفاد کے تحفظ کے لئے طالبان سے مسلسل رابطے میں ہیں: آئی ایس پی آر

🗓️ 21 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا

ورلڈ کپ میں ایران کی تاریخی جیت پر عرب میڈیا اور شخصیات کا ردعمل

🗓️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس کے عرب صارفین نے ویلز کے

امریکہ میں ابتدائی ووٹوں کی گنتی؛ ٹرمپ اور ہیرس برابر

🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کی پہلی باقاعدہ گنتی سے پتہ چلتا

حملہ آور مذہبی انتہاپسند نہیں بلکہ تربیت یافتہ شوٹر تھا، عمران خان کا دعویٰ

🗓️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

بحیرہ احمر امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب کیوں بن گیا ہے؟

🗓️ 8 فروری 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اپنے تجزیے میں یمن کی مسلح افواج کے

کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 220 رنز پر آل آؤٹ

🗓️ 26 جنوری 2021کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کا جادو چل گیا اور جنوبی افریقا

ایران سعودی تعلقات کی بحالی سے امریکی صیہونی لابیاں سیخ پا

🗓️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں ایران مخالف صہیونی لابی سمجھے جانے والے تھنک ٹینک

بائیڈن کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کی صورت میں ڈیموکریٹ امیدوار

🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ اگر بائیڈن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے