?️
میڈرڈ(سچ خبریں)ایک ہسپانوی کمپنی نے مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی ہے ، ہسپانوی تعمیراتی کمپنی نے سرخ سیارے پر ڈھائی لاکھ انسانوں کے لیے شہر بسانے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے تاہم یہ تحقییق ابھی سامنے نہیں ہو سکی کہ انسان کو وہاں کس قسم کے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق مریخ پر پہلا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی، ہسپانوی کمپنی ابیبو اسٹوڈیو نے نووا شہر کا منصوبہ متعارف کرایا ہے جو مریخ ہی پر موجود خام مال سے تعمیر کیا جائے گا۔ڈھائی لاکھ شہریوں کو سرخ سیارے پر بسانے کے لیے گھروں کو پہاڑ کے پہلو میں افقی کی بجائے عمودی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، شہر کا یہ ڈیزائن ماحولیاتی دباؤ اور تابکاری کے اثر کو کم کرے گا۔
تعمیراتی کمپنی مریخ پر پائی جانے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ، پانی اور قدرتی وسائل سے گھروں کو تعمیر کرنے میں مدد لے گی۔مریخ پر تعمیر اس شہر میں گھر، دفاتر اور سبزہ زار وغیرہ سبھی ایسے مقامات ہوں گے جو زمین پر ہوتے ہیں، تاہم یہ تحقیق ابھی نہیں ہو سکی ہے کہ انسان کو وہاں کس قسم کے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس شہر میں سبز رنگ کے گنبد تعمیر کیے جائیں گے، جنھیں سبزیاں اگانے کے لیے تجربات اور سیر تفریح کے لیے استعمال کیا جائے گا، خوراک کا بنیادی ذریعہ فصلیں اگانا ہوگا۔زمین سے مریخ کے لیے شٹل سروس ہر 26 ماہ بعد چلے گی، جو 3 ماہ تک اپنا سفر جاری رکھے گی، اور مریخ پر جانے کے لیے یک طرفہ ٹکٹ 3 لاکھ ڈالر ہو سکتا ہے۔تاہم 2054 تک مریخ پر تعمیراتی کام شروع ہونے کا امکان نہیں ہے اور وہاں آباد کاری 2100 سے پہلے ممکن نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
جنرل سلیمانی عالم اسلام کے شہید
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: ترکی کی محب وطن پارٹی کے رہنما دوغو پرینیک نے
جنوری
کراچی میں ترقیاتی کام جاری، ہر سڑک پر جدید بسیں چلیں گی۔ شرجیل میمن
?️ 30 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ
جنوری
ایک ہسپانوی فلمساز کی عینک سے کربلا کی تفریق کا راز
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: ایک ہسپانوی فوٹوگرافر اور فلم ساز جس نے اربعین کی
اگست
کون سے ممالک فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے خواہاں ہیں؟
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں
جولائی
لیبیا کے انتخابات میں سہولت کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی کی تجویز
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کی ایلچی سٹیفنی ولیمز نے
مارچ
محبت ایک خوبصورت احساس کانام ہے: شنیرا اکرم
?️ 13 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) وسیم اکرم کی اہلیہ شنیزا اکرم نےاپنے مداحوں کو
مارچ
ایران کا یونانی بحری قزاقی کا جواب
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایران نے ایتھنز بحری قزاقی کے بدلے میں خلیج فارس میں
مئی
’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید
?️ 31 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار ہمایوں سعید نے ایک بار پھر کہا ہے
مئی