مائیکروسافٹ کا اسکائپ میں اہم تبدیلی لانے کا فیصلہ

🗓️

نیویارک (سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت ایپ اسکائپ کو زیادہ مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی تھی جبکہ کورونا وائرس کے دوران ویڈیو کالنگ کی شرح میں اضافہ بھی ہوا ہے  جس کی وجہ سے کمپنی نے ایپ کے متعدد فیچر میں اہم تبدیلی  کا فیصلہ کیا ہے۔

گو کہ اسکائپ کا اصل مقصد ویڈیو کالنگ ہے تاہم کورونا وائرس کے دوران جب ویڈیو کالنگ کی شرح میں اضافہ ہوا تو زوم، گوگل میٹ اور میسنجر رومز کے صارفین کی تعداد بڑھ گئی اور اسکائپ کو بہت کم استعمال کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ٹیلی کمیونی کیشن ایپ اسکائپ میں ایک بڑی تبدیلی نیا گرڈ ڈسپلے ہے جس میں کال میں شامل تمام افراد کو ایڈ کیا جاسکے گا چاہے ویڈیو آف ہی کیوں نہ ہو، مگر تمام شرکا کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

اسکائپ میں نئی تھیمز اور لے آؤٹس کی جدت بھی لائی جارہی ہے جس کے ذریعے کالنگ یوزر انٹرفیس کے لیے نئے آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکائپ میں تبدیلیوں کے بعد صارفین زیادہ بڑی گیلری، ٹوگیدر موڈ، گرڈ ویو اور اسپیکرو ویو کے ساتھ کونٹینٹ ویو کا انتخاب کرسکیں گے جب کہ موبائل ورژن میں سائیڈ پینل، رنگا رنگ تھیمز اور ریفریش آئیکونز کا اضافہ کیا جاسکے گا۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسکائپ کے اینڈرائیڈ ورژن کی پرفارمنس میں نئی اپ ڈیٹس کے بعد لگ بھگ 2 ہزار فیصد بہتری آئے گی جبکہ ڈیسک ٹاپ ورژن میں 30 فیصد تک بہتر ہوگی۔

مشہور خبریں۔

سوڈان میں وسیع مظاہرے، 92 افراد زخمی

🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سوڈان میں ہونے والے مظاہروں میں خرطوم، بحری اور ام درمان

شام میں روسی اور شامی فوج کی مشترکہ مشقیں

🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کی صبح بتایا کہ

وزیراعظم کی امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری اور ڈونلڈ لو سے ملاقات

🗓️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جاری اقوام

صیہونی حکومت کو تسلیم کرنا ہمارے منصوبے میں شامل نہیں: طالبان

🗓️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:   قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم

پڑھے لکھے لوگوں نے کس جماعت کو ووٹ دیا؟ سروے نتائج میں تفصیلات سامنے آگئیں

🗓️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں 8 فروری کو ہوئے عام انتخابات کے حوالے

واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ رکھنے سے متعلق صارفین کے اہم خبر

🗓️ 11 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے

امریکی حکام اندھے چرواہوں کی طرح ہیں: روسی سفیر

🗓️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے آج جمعہ

بادشاہت یا جمہوریت؛ برطانوی عوام کس کا انتخاب کریں گے؟

🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:بادشاہت سے جمہوریت میں برطانوی نظام کی تبدیلی اس ملک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے