سرمد کھوسٹ نے ’کملی‘ پر بہترین ہدایت کار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) معروف فلم ساز سرمد کھوسٹ نے اپنی مقبول فلم ’کملی‘ پر ڈی سی ساوٌتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت لیا۔

ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول ہر سال امریکا میں منعقد کیا جاتا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت سمیت بنگلہ دیش، ایران، افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کی فلموں کو پیش کیا جاتا ہے۔

رواں برس بھی پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک کی 60 فلموں کو فیسٹیول میں پیش کیا گیا، میلے میں پیش کی گئی فلمیں اردو سمیت خطے کی دیگر 12 زبانوں میں پیش کی گئیں۔

سرمد کھوسٹ کی ہدایت کردہ فلم ’کملی‘ کی بھی ڈی سی فلم فیسٹیول میں نمائش کی گئی جب کہ بعد ازاں فلم نے ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام پر بہترین ہدایت کار جیتنے کے ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایوارڈ ملنے کی تصدیق کی۔

سرمد کھوسٹ کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

صبا قمر، ثانیہ سعید اور نمرہ بچہ کی کاسٹ پر مبنی فلم ’کملی‘ کو جون 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

’کملی‘ کو ڈی سی ساتھ ایشین فلم فیسٹیول سے قبل دیگر متعدد عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا گیا تھا اور اس نے متعدد ایوارڈز بھی جیتے تھے۔

’کملی‘ نے پاکستان میں اچھی کمائی بھی کی تھی اور اس کی کہانی کو پسند بھی کیا گیا تھا جب کہ صبا قمر نے مذکورہ فلم کو اپنی زندگی کی مشکل ترین فلم بھی قرار دیا تھا۔

ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ’کملی‘ کی نمائش کے علاوہ سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ سے متعلق بھی سیشن منعقد کیا گیا تھا، جہاں فلم ساز نے اس کی کہانی اور اس پر ہونے والے تنازع پر کھل کر بات کی۔

’زندگی تماشا‘ کو سرمد کھوسٹ نے اگست 2023 کے یوم آزادی کے موقع پر یوٹیوب پر ریلیز کیا تھا۔

ان کی مذکورہ فلم کو ابتدائی طور پر جنوری 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم عین وقت پر فلم ساز نے بتایا کہ فلم سینسر بورڈز نے ان کی فلم پر پابندی عائد کردی۔

مشہور خبریں۔

نیٹو کی ترقی مشرق میں جنگ کے بیج بو رہی ہے: چین

🗓️ 29 جون 2022سچ خبریں:  سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں چین کے

ترکی میں پانچ سال قبل کی ناکام بغاوت کے اثرات ابھی بھی باقی

🗓️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے پانچ سال قبل ناکام بغاوت کی تحقیقات

کیا سعد حریری انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب کی گرین لائٹ کے منتظر

🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری آئندہ پارلیمانی انتخابات

حکومت کا 15 جنوری سے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کا حامل ’ب‘ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ

🗓️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار

ترکی لیبیا کی عوام کی مدد کرنے کو تیار

🗓️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:اردگان نے لیبیا میں سیلاب کی وجہ سے جان بحق ہونے

سعودی عرب کا منسوغ نہیں ہوا:بائیڈن

🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ ممکنہ طور

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

🗓️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ10لاکھ ڈوز لے کر

چیئرمین پی ٹی آئی کو تنہا کرنے کیلئے حکومتی مؤقف میں سختی، مذاکرات کا دروازہ پھر بھی کھلا

🗓️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے