?️
سیئول(سچ خبریں) سام سنگ نے پاکستانی صارفین کے لیے اپنے پہلے انڈر ڈسپلے کیمرے والے فون گلیکسی زی فولڈ 3 کی قیمت کا اعلان کردیا ہے۔ اس فون کو 11 اگست کو کمپنی نے ایک ایونٹ میں متعارف کرایا تھا۔ گلیکسی زی فولڈ 3 کی اندرونی اسکرین 7.6 انچ ڈائنامک امولیڈ 2x ڈسپلے سے لیس ہے۔
اس فون کو خریدنے کے لیے فی الحال پری آرڈر فارم اس لنک پر جاکر بھرا جاسکتا ہے اور کچھ عرصے بعد صارفین کو دستیاب ہوگا۔خیال رہے کہ اس فون کو 11 اگست کو کمپنی نے ایک ایونٹ میں متعارف کرایا تھا۔گلیکسی زی فولڈ 3 کی اندرونی اسکرین 7.6 انچ ڈائنامک امولیڈ 2x ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔اسی اسکرین میں سام سنگ نے کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب کیا ہے جو 4 میگا پکسل کا ہے مگر اس میں بڑے 2.0µm پکسلز دیئے گئے ہیں۔
اس کیمرے کو صارف زیادہ تر ویڈیو کالز کے لیے ہی استعمال کرسکیں گے کیونکہ باہری اسکرین میں ایک اور 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔فون کی باہری اسکرین 6.2 انچ کی ہے جس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کو استعمال کیا گیا ہے اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔
فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی اوور لے سے کیا ہے۔گلیکسی زی فولڈ 3 میں 12 جی بی ریم اور 256 سے 512 جی بی یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج کے آپشن صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
گلیکسی زی فولڈ 3 میں 4400 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 25 واٹ وائرڈ اور 11 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ یہ فون ریورس وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔انڈر ڈسپلے کیمرے کے ساتھ فون کی سب سے بڑی تبدیلی ایس پین سپورٹ ہے، جس کے لیے کمپنی نے ایس پین پرو کے ساتھ ایس پین فولڈ ایڈیشن کو بھی متعارف کرایا ہے۔
گلیکسی زی فولڈ 3 میں بیک کیمرا سیٹ اپ گزشتہ سال کے گلیکسی زی فولڈ 2 جیسا ہی ہے۔فون کا مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.8 آپرچر اور 1/1.76 لینس دیا گیا ہے، جس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے (2 ایکس آپٹیکل زوم) موجود ہیں۔
مین کیمرے میں ڈوئل پکسل اے ایف اور او آئی ایس موجود ہے جبکہ ٹیلی فوٹو کیمرے میں بھی او آئی ایس فیچر دیا گیا ہے۔پاکستان میں یہ فون 2 لاکھ 94 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا اور پری آرڈر میں بک کرانے پر 32 ہزار کا ایک ای واؤچر دیا جائے گا جس کو فون کی مختلف ایسیسریز خریدنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت کا ’بے بنیاد الزامات‘ کے تناظر میں مفت آٹا اسکیم کا آڈٹ کر انے کا اعلان
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے
مئی
نیتن یاہو کے خاندان نے ایک مضبوط ٹھکانے پر پناہ لی
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان نیوز سائٹ کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد
اکتوبر
دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے، رمشا، خوشخال خان
?️ 20 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والے ایکشن تھرلر ڈراما دنیا
ستمبر
افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں: فواد چوہدری
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
جولائی
اے آئی معاون ٹول ہے جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں ،سپریم کورٹ کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش
?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال
اپریل
صیہونیوں نے یمنی میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نیا سسٹم لانچ کیا ہے
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت نے یمن سے داغے جانے والے میزائل حملوں
اپریل
تاجکستان کے وزیر دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات کی
?️ 14 جولائی 2021روالپنڈی(سچ خبریں) .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جولائی
حکومت کا پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال پرآئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کا پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال
مئی