🗓️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی معروف سیریز پرو کے دو اسمارٹ فونز متعارف کرادیے۔کمپنی نے رئیل می 12 پرو اور رئیل می 12 پرو پلس کو بہترین کیمروں، فاسٹ چارجر اور طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرادیا۔
کمپنی نے دونوں فونز کو تقریبا ایک جتنی ہی اسکرین 6.7 انچ کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ دونوں میں اینڈرائیڈ 14 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
دونوں فونز کو طاقتور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 67 واٹ فاسٹ چارجرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاہم پرو پلس میں 100 واٹ کا وائرلیس چارجر بھی دیا گیا ہے۔
دونوں فونز میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ دونوں کو 8 اور 12 جی بی ریم ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔
دونوں فونز میں سب سے بڑا فرق کیمروں کا ہے اور رئیل می 12 پرو پلس کو بہترین کیمروں کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے رئیل می 12 پرو کے بیک پر تین کیمرے دیے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50، دوسرا 32 اور تیسرا 8 میگا پکسل ہے جب کہ فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
کمپنی نے رئیل می 12 پرو پلس کو بھی تین بیک کیمروں کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ اس کے فرنٹ پر بھی 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔
اس فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 64 میگا پکسل جب کہ تیسرا 8 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔
کمپنی نے رئیل می 12 پرو کے 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 85 ہزار روپے جب کہ 12 جی بی ماڈیول کو 90 ہزار روپے کی قیمت پر پیش کیا گیا ہے۔
اسی طرح کمپنی نے رئیل می 12 پرو پلس کے 8 جی بی ماڈیول کو ایک لاکھ 6 ہزار جب کہ 12 جی بی ریم کو ایک لاکھ 13 ہزار روپے کی قیمت میں پیش کیا ہے۔
کمپنی نے فوری طور پر دونوں موبائلز کو صرف بھارت میں پیش کیا ہے، تاہم جلد ہی اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ سرحدی معاہدے کے ثمرات جلد دکھائی دیں گے، آرمی چیف
🗓️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے
جولائی
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے مہینے سرپلس
🗓️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں مسلسل دوسرے مہینے سرپلس
مئی
ہم نے 10 ممالک میں نئے سفارت کار بھیجے ہیں: طالبان وزیر خارجہ
🗓️ 5 فروری 2023 سچ خبریں:امیر خان متقی نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں
فروری
غزہ میں صیہونی حکومت کے 2 جاسوسوں کو پھانسی
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: اسلامی استقامتی تحریک حماس نے آج اتوار 4 ستمبر صیہونی
ستمبر
موجودہ دورِ حکومت کی کرپشن کو بھی بےنقاب کیا جائے:عمران خان
🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو
دسمبر
بے نظیر بھٹو شہید اسپتال میں گیس اخراج سے دھماکا و آتشزدگی
🗓️ 23 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی کے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے
فروری
این سی او سی نے ایس او پیزپر سخت عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کر دیں
🗓️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے،کورونا کیسز
اگست
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کابینہ اراکین کی تعداد 37 ہوگئی
🗓️ 26 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
نومبر