دنیا کے ایک تہائی نوجوان آج بھی انٹرنیٹ سے محروم : رپورٹ

دنیا کے ایک تہائی نوجوان آج بھی انٹرنیٹ سے محروم

🗓️

لندن (سچ خبریں) انٹرنیٹ کو لوگوں کی زندگیوں کا حصہ بنے 32 سال ہو گئےتاہم  انٹرنیٹ کے بانی ٹم برنرز نے کہا کہ نوجوانوں کی ایک تہائی آبادی کو انٹرنیٹ تک بالکل رسائی حاصل نہیں ہے، کئی نوجوان ایسے ہیں جو انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے ڈیوائسز یا مؤثر کنیکشن نہ ہونے کے باعث ویب سائٹس کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق انٹرنیٹ کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر اس کے بانی ٹم برنرز لی کی جانب سے شائع ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے بعد انٹرنیٹ کی نوجوانوں تک رسائی کو ممکن بنایا جائے، بالخصوص 15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوان جو انٹرنیٹ سے محروم  ہیں۔

ٹم برنرز لی نے کہا کہ نوجوانوں کا اثر و رسوخ آن لائن نیٹ ورکس کے علاوہ ان کی کمیونٹی میں بھی محسوس کیا جاتا ہے، لیکن نوجوانوں کی بڑی تعداد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے کے باعث اپنی قابلیت اور خیالات شیئر کرنے کا موقع نہیں مل رہا۔

ٹم برنرز نے کہا کہ 2 ارب 20 کروڑ نوجوانوں کے پاس انٹرنیٹ کا پائیدار کنیکشن ہی موجود نہیں ہے جس کے باعث وہ کورونا کے دوران آن لائن تعلیم نہیں حاصل کر سکے، جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت نے دیگر کو اپنی پڑھائی جاری رکھنے میں مدد دی ہے۔ان کے خیال میں دنیا بھر کے ہر نوجوان کو انٹرنیٹ تک رسائی دینا فائدہ مند ہوگا۔

برنرز لی کے اندازے کے مطابق اگلے دس سالوں میں ہر ایک شخص کو براڈ بینڈ کنیکشن کی سہولت فراہم کرنے کا خرچ تقریباً چار کھرب ڈالر آئے گا۔کورونا کی عالمی وبا کے بعد دنیا بھر میں یہ شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے کہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ تک رسائی ملنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ان کی تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہ پیدا ہو۔کورونا کے دوران لاک ڈاؤن اور سکولوں کی بندش سے متعدد طلبا کی انٹرنیٹ اور کمپیوٹر نہ ہونے کے باعث پڑھائی متاثر ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت اور آرمی چیف کی بیک وقت لاہور میں موجودگی، افواہوں کا بازار گرم

🗓️ 12 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ملک میں جاری حالیہ سیاسی تناؤ کے پیش نظر

اسرائیلی اہلکار لمحہ بہ لمحہ سائبر حملوں کا شکار

🗓️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں :صیہونی حکومت کے سائبر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بگل اونا نے

عمران خان نے ایف آئی اے کا نوٹس چیلنج کردیا

🗓️ 6 نومبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

صحت کے نظام پر جرمن شہریوں کے اعتماد میں نمایاں کمی

🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً

استنبول میں اسرائیلی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی

🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کے روز ترک نوجوانوں کا ایک گروپ زورلو ہولڈنگ کے

بحیرہ احمر میں کیا ہو رہا ہے؟

🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے یمنی مسلح افواج کی دھمکیوں کے بعد

سائنسدانوں کی شہد کی مکھی سے متعلق اہم تحقیق

🗓️ 25 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) سائنسدانوں پر مشتمل بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے شہد

روس اور یوکرین جنگ پر بن سلمان کا مؤقف ایک مجتہد کی زبان سے

🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں:  ایک معروف سعودی نے ٹویٹ کیا کہ بن سلمان کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے