دنیا بھر میں انسٹاگرام سروس ڈاؤن، میمز کی بھرمار

🗓️

سچ خبریں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 اور 22 مارچ کی درمیانی شب اور پھر آج صبح سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی جس کے کچھ دیر بعد اسے بحال کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق آج صبح 6 بجکر 30 منٹ پر انسٹاگرام کے بندش کی 488 رپورٹس موصول ہوئیں جبکہ دنیا بھر میں ہزاروں صارفین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے خود بخود لاگ آؤٹ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 70 فیصد صارفین کو بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر لاگ اِن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 11 فیصد صارفین کو سرور کنکشن کے مسائل کا سامنا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق امریکا سے 5 ہزار سے زیادہ صارفین کی شکایت موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ روز رات 11 بجے بھی انسٹاگرام کی بندش کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔

تاہم آج صبح کچھ دیر تک سروس ڈاؤن ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی تاہم میٹا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

انسٹاگرام کی بندش پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارفین کی جانب سے میمز کی بھرمار بھی شروع ہوگئی۔

صارفین نے ہیش ٹیگ انسٹاگرام ڈاؤن کا استعمال کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ’میں سمجھی کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔‘

ایک اور صارف نے کہا کہ ’ہر کوئی یہ دیکھنے کے لیے ٹوئٹر پر لاگ اِن ہورہا ہے کہ آیا انسٹاگرام سروس ڈاؤن ہے۔

جب انسٹاگرام اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہو جائے تو کیا کریں:

اپنی ڈیوائس کو ری اسٹارٹ کریں۔

انٹرنیٹ کنکشن چیک کریں۔

اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ ڈیوائس ہے تو cache کلیئر کریں ۔

انسٹاگرام ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔

کسی بھی تھرڈ پارٹی ایپس کو غیر فعال کریں۔

انسٹاگرام اَن انسٹال کریں اور دوبارہ انسٹال کریں۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم عمران خان جلد چار اہم وزارتوں میں تبدیلی کرنے جا رہے ہیں

🗓️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا

پارٹی کی سینئر قیادت مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ برقرار رکھنے کے حق میں

🗓️ 12 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن تاحال اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے

🗓️ 17 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی دہشت گرد فوج گذشتہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ

اسرائیل ایک تباہ حال معاشرہ ہے: صیہونی تحقیقی ادارہ

🗓️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم نے اس مرکز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے

کیا امریکہ تباہ ہو رہا ہے؟

🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: حالیہ برسوں میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اس ملک

اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان

🗓️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے

بحرینی عوام کا صہیونیوں کو جنگ خیبر کا انتباہی پیغام

🗓️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:بحرین میں صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ کی آمد اور اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے