خلائی محاذ پر امریکا کی بڑی ناکامی

خلائی محاذ پر امریکا کی بڑی ناکامی

?️

واشنگٹن(سچ خبریں)خلائی محاذ پر امریکا کو بڑی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے ، امریکا کے ہائپر سانک میزائل پروگرام کو دھچکا لگا ہے، پینٹاگون نے بھی تصدیق کردی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق خلائی راکٹ ہائپر سانک میزائل کو خلا میں لے جانے میں ناکام رہا اب امریکی حکام اس ناکامی کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کا آواز سے پانچ گنا تیز ہائپر سانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام ہوگیا ہے، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ہاپئر سونک میزائل تجربے کی ناکامی کا اعلان کردیا ہے۔پینٹاگون کے مطابق خلائی راکٹ ہائپر سانک میزائل کو خلا میں لے جانے میں ناکام رہا، امریکی حکام تجربے کی ناکامی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے جبکہ چین نے ہائپر سانک میزائل کا تجربہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں ایک معمول کا تجربہ کیا گیا تھا جس میں مختلف قسم کی دوبارہ قابل استعمال خلائی ٹیکنالوجی کو جانچا گیا تھا ۔یاد رپے کہ ہائپر سانک گلائڈ وہیکل میزائل مدار میں چکر لگا کر زمین پر ہدف کی طرف آتا ہے اور دفاعی ہتھیاروں سے بچنے کے لیے راستہ بدل لیتا ہے۔

مشہور خبریں۔

دہلی میں ہندوؤں کی تقریب پر گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:بھارت کے دارالحکومت دہلی کے جنوبی علاقے میں ہندوؤں کے نوراتری

عراقی پارلیمنٹ میں صدر دھڑے کے نمائندوں کی موجودگی ختم

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:  عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے آج اتوار کی

فرانسیسی حکومت کی حالت زار

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا نے اس ملک کی حکومت کے حالیہ بدامنی کے

سندھ میں کورونا پابندیاں مزید دو ہفتے برقرار رہیں گی

?️ 22 مئی 2021سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا

ٹرمپ کا ڈیپ فیک ویڈیوز کا استعمال؛ امریکہ میں گمراہ کن اطلاعاتی جنگ اور نسلی  کشیدگی میں اضافہ

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیپ فیک

12 صہیونی فوجی ہلاک اور 65 زخمی

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج صبح سے جنوبی

ایران کے خلاف امریکی وفد سعودی عرب کے دورے پر

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:امریکی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی امور کے لیے

مسافروں کے لیے کرنسی ڈیکلریشن فارم جمع کروانے کی شرط پرانی ہے، ایف بی آر

?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر  نے واضح کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے