?️
ٹوکیو(سچ خبریں)جاپانی انجینئرز نے ناقابل یقین تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا، انجینئرز نے تجربے کے دوران صرف ایک سیکنڈ میں تقریباً 817 بلیو رے ڈسک جتنا ڈیجیٹل ڈیٹا منتقل کیا، آپٹیکل فائبرز سے تیز رفتار ترین ڈیٹا منتقلی کا سابقہ عالمی ریکارڈ 178 ٹیرابائٹس فی سیکنڈ کا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی انجینئرز نے آپٹیکل فائبرز کے ذریعے فی سیکنڈ کی ناقابلِ یقین رفتار سے 319 ٹیرابائٹس ڈیٹا منتقل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔انجینئرز نے تجربے کے دوران صرف ایک سیکنڈ میں تقریباً 817 بلیو رے ڈسک جتنا ڈیجیٹل ڈیٹا منتقل کیا، یہ کارنامہ جاپان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (این آئی سی ٹی) کے انجینئرز نے ڈاکٹر بنجمن پٹمین کی قیادت میں یہ انجام دیا۔
آپٹیکل فائبرز سے تیز رفتار ترین ڈیٹا منتقلی کا سابقہ عالمی ریکارڈ 178 ٹیرابائٹس فی سیکنڈ کا تھا، جو پچھلے برس یونیورسٹی کالج لندن کے انجینئرز نے بنایا تھا، نیا ریکارڈ گزشتہ ریکارڈ سے بھی تقریباً 80 فی صد زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ ڈیٹا ٹرانسفر کی یہ ٹیکنالوجی ’ویو لینتھ ڈویژن ملٹی پلیکسنگ‘ (WDM) کہلاتی ہے جس میں ایک لیزر شعاع کو 552 الگ الگ چینلوں میں توڑ کر 4 آپٹیکل فائبرز میں بھیج دیا جاتا ہے، جو ایک ہی کیبل میں موجود ہوتی ہیں۔
اس انتظام کے تحت ڈیٹا منتقلی کی اوسط رفتار 580 گیگا بائٹس فی سیکنڈ رہی جب کہ زیادہ سے زیادہ رفتار 319 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔ہر 70 کلومیٹر کے بعد ایمپلی فائر لگائے جاتے ہیں، جو آپٹیکل فائبرز سے آنے والے سگنلز کو نئے سرے سے طاقت ور بنا کر مزید آگے بھیج دیتے ہیں، اس طرح ڈیجیٹل ڈیٹا درست طور پر اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
2021 اور سعودی عرب کی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مایوسی
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: جو بائیڈن کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد
جنوری
پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل کو مسمار کرنے کا منصوبہ
?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی آئی اے نیو یارک سٹی میں معروف
دسمبر
صیہونی رہنماؤں کے درمیان شدید اختلافات کا انکشاف
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل بے
جنوری
کورونا جانے والا نہیں،کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوتا رہے گا؛عالمی ادارہ صحت
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان
جنوری
کیا محمد بن سلمان تخت شاہی کے قریب پہنچ چکے ہیں؟
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں شاہ سلمان کی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت اور
مئی
کن ممالک میں آج شعبان کی آخری تاریخ ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرب ممالک کی بڑی تعداد نے آج شعبان کا مہینہ مکمل
مارچ
7 اہم ریاستوں میں ہیریس اور ٹرمپ کے درمیان قریبی دوڑ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدارتی
اکتوبر
صیہونیوں کو حزب اللہ کی دھمکی
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے اسلامی مزاحمتی آپریشن چیمبر نے صیہونی آبادکاروں کو صیہونی
اکتوبر