اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل پر اے آئی ریپلائی کا فیچر پیش

🗓️

سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جی میل پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ریپلائی کا فیچر پیش کردیا۔

جی میل کے از خود اے آئی فیچر کو ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، یعنی جو افراد موبائل فون پر جی میل کا استعمال کرتے ہیں، وہ مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت اینڈرائیڈ صارفین جیسے ہی کسی بھی ای میل کو پڑھنے کے بعد اس کا ریپلائی دینا چاہیں گے تو اے آئی فیچر ازخود ایک جواب لکھ کر تجویز دے گا کہ ان کے لیے لکھے گئے جواب کو بھیجا جائے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارف کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ چاہے تو ملنے والی ای میل کا مختصر جواب دے یا پھر وہ چاہے تو طویل جواب کے آپشن کو منتخب کرے۔

فیچر کے تحت کسی بھی ای میل کو پڑھنے کے بعد اگر صارف اس ای میل کا جواب دے گا تو جی میل کا سسٹم ازخود لکھے ہوئے ریپلائی کو بھیجنے کی تجویز دے گا۔

جی میل کا مذکورہ اے آئی فیچر موصول ہونے والی ای میل کو پڑھ کر اسی سے متعلق جواب دے گا۔

مذکورہ فیچر تک تمام ایںڈرائیڈ صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم ترتیب وار اس پر سب کو رسائی دی جائے گی اور ممکنہ طور پر اسے ڈیسک ٹاپ صارفین سمیت آئی او ایس صارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیری خواتین شدید متاثر ہوئی ہیں،حریت کانفرنس

🗓️ 8 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت

غزہ آپریشن میں اسرائیلی فوج کہاں تھی؟

🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مختلف ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ایک رپورٹ

بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو گھٹانے کے لیے کن فیصلوں کی ضرورت ہے؟

🗓️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دنیا میں توانائی کے مسائل ہر گزرتے دن کے

دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ صدر، وزیراعظم

🗓️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف

 ٹرمپ کی ٹیکس پالسی پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی 

🗓️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک نامعلوم عہدیدار نے الزام لگایا ہے

افغان خواتین کے امور کے لیے امریکی نمائندہ مقرر

🗓️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:افغان نژاد امریکی سفارت کار رینا امیری کو امریکی محکمہ خارجہ

1988 میں غائب ہونے والا وائرس غزہ میں دوبارہ سر اٹھا رہا ہے

🗓️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: عدوان اسپتال کے سربراہ حسام ابو صوفیہ نے اعلان کیا

آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی آئی کو ابھی تک حکمنامہ نہیں ملا

🗓️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے