ایران میں آئی فون کے کئی ماڈلز کی درآمد پر عائد پابندی ختم

🗓️

سچ خبریں: ایرانی حکومت کی جانب سے آئی فون 14، 15 اور 16 ماڈلز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کے بعد بہت جلد ایران میں نئے ماڈلز کے آئی فونز دستیاب ہوں گے۔

ایران میں آئی فون کے نئے ماڈلز پر پابندی 2023 میں لگائی گئی تھی تاہم ایرانی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ حکام نے نئے ماڈلز کی رجسٹریشن کی اجازت دے دی ہے۔

ایرانی مواصلاتی وزیر ستار ہاشمی نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا کہ ایرانی مارکیٹ میں نئے آئی فون ماڈلز کے مسئلے کو حل کردیا گیا ہے اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے وزارت مواصلات کی کوششوں کو سراہا ہے۔

تاہم ستار ہاشمی نے آئی فون کی درآمدی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

2023 میں آئی فون کے نئے ماڈلز کی درآمد پر پابندی کے بعد ایران میں آئی فون 13 اور پرانے ماڈل کی مانگ بہت بڑھ گئی تھی۔

ایران میں آئی فون نوجوانوں میں ایک اسٹیٹس علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

پابندی کے دوران ایران میں آئی فون 14، 15 یا کوئی بھی لایا گیا نیا ماڈل ایران کے سرکاری نیٹ ورک کے استعمال کے ایک مہینے بعد کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، جبکہ سیاحوں کو ایک ماہ تک ممنوعہ ماڈل کے آئی فون استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

نئے ماڈل کے آئی فون پر پابندی کے بعد ایرانی مارکیٹ میں پرانے آئی فونز کی ایک نئی مارکیٹ وجود میں آئی تھی جس کی وجہ سے ان ماڈلز کی مانگ کے ساتھ قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آئی فون کی درآمد ایران میں ایک طویل عرصے سے متنازع مسئلہ رہا ہے، ایرانی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پابندی سے قبل ایران کے 4.4 ارب ڈالر موبائل مارکیٹ کا ایک تہائی آئی فون کی درآمد پر مشتمل تھا۔

خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 2020 میں آئی فون کی درآمد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ موبائل فونز امریکی پرتعیش اشیا میں سے ہیں۔

علاوہ ازیں دوسری غیر ملکی کمپنیوں کے موبائل فونز بشمول موٹرولا، سیمسنگ، نوکیا اور ہواوے، آئی فون کے مقابلے میں ایران میں بڑی آسانی سے بڑی تعداد میں دستیاب ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں ناکام پیٹریاٹ سسٹم کی جگہ آئرن ڈوم لگانے کی تیاریاں

🗓️ 27 جون 2021سچ خبریں:یمنی مجاہدین کے میزائلوں اور ڈرونوں کے مقابلہ میں امریکی "پیٹریاٹ”

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ترکی کے دلالوں یا پروڈیوسروں کی فہرست پر ایک نظر

🗓️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:دنیا کی 1 بلین ڈالر کی مالکیت والے امیر ترین افراد

کراچی: ایرانی صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال

🗓️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی گزشتہ روز کراچی کے

اقوام متحدہ کے سربراہ کا بشار اسد کو والہانہ سلام

🗓️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شامی عوام کے مفاد کے

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور

🗓️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس کیس میں اسلام

پاک فوج کے کمانڈر کا پہلا مشن

🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستان کے باخبر ذرائع نے ملکی فوج کے نئے کمانڈر کی

پاکستان کا ہر فرد اگر درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا

🗓️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر

یوکرین کی روس کو پیرس اولمپکس سے باہر کرنے کی درخواست

🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو ایک خط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے