انسٹاگرام کی ’ایڈٹس‘ نامی ایڈیٹنگ ایپ متعارف

🗓️

سچ خبریں: سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ’ایڈٹس‘ نامی ایڈیٹنگ ایپلی کیشن متعارف کرادی گئی۔

انسٹاگرام کے بانی نے اپنی ویڈیو پوسٹ میں بتایا کہ ایڈٹس نامی ایڈیٹنگ اینڈ ویڈیو ریکارڈنگ ایپلی کیشن فوری طور پر آئی او ایس صارفین کے لیے پری آرڈر دستیاب ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ ایپ فوری طور پر عام افراد کے لیے ڈاؤن لوڈنگ اسٹورز میں موجود نہیں، تاہم ایک ماہ کے اندر ایپلی کیشن اسٹورز پر بھی دستیاب ہوگی۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ جلد ہی ایپلی کیشن کو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

انسٹاگرام بانی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ایپلی کیشن صرف عام ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ نہیں بلکہ اس کے ذریعے اعلیٰ کوالٹی کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا سکے گی۔

ایڈٹس نامی مذکورہ ایپلی کیشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ ایپ میں میوزک، افیکٹس سمیت دوسرے فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

اگرچہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ مذکورہ ایپ مفت میں استعمال کی جا سکے گی یا اس کے لیے پیسے ادا کرنے پڑیں گے، تاہم ممکنہ طور پر مذکورہ ایپلی کیشن کے تمام فیچرز تک پیسوں کے عوض رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ انسٹاگرام نے مذکورہ ایڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی ایڈیٹنگ ایپلی کیشن کیپ کٹ کے مقابلے میں متعارف کرائی ہے۔

مشہور خبریں۔

ہندوستان میں بڑھتے اسلامو فبیا کو روکنے کے لیے جمعیت علمائے ھند کا اقدام

🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:جمعیت علمائے ھند نے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو

یو اے ای نے سلامتی کونسل میں روس کے خلاف ووٹ کیوں نہیں دیا؟

🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں:سلامتی کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی عدم شرکت

المعمدانی ہسپتال بنا فلسطینی بچوں کا مقتل

🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر حملہ، جس نے 500 افراد کو

دنیا میں اسرائیل کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟

🗓️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے

یہ سوچنا کہ نصر اللہ ہتھیار ڈال دیں گے، حماقت ہے: پینٹاگون

🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو

عراق سے غیر ملکی فوج کب نکلے گی؟

🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراق کی بدر تنظیم کے سکریٹری جنرل نے یہ بنان

وزیر اعظم کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا رد عمل سامنے آگیا

🗓️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعظم

عمران خان کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہوگا، فواد چوہدری

🗓️ 14 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے