?️
سچ خبریں: سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ’ایڈٹس‘ نامی ایڈیٹنگ ایپلی کیشن متعارف کرادی گئی۔
انسٹاگرام کے بانی نے اپنی ویڈیو پوسٹ میں بتایا کہ ایڈٹس نامی ایڈیٹنگ اینڈ ویڈیو ریکارڈنگ ایپلی کیشن فوری طور پر آئی او ایس صارفین کے لیے پری آرڈر دستیاب ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ ایپ فوری طور پر عام افراد کے لیے ڈاؤن لوڈنگ اسٹورز میں موجود نہیں، تاہم ایک ماہ کے اندر ایپلی کیشن اسٹورز پر بھی دستیاب ہوگی۔
ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ جلد ہی ایپلی کیشن کو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔
انسٹاگرام بانی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ایپلی کیشن صرف عام ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ نہیں بلکہ اس کے ذریعے اعلیٰ کوالٹی کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا سکے گی۔
ایڈٹس نامی مذکورہ ایپلی کیشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ ایپ میں میوزک، افیکٹس سمیت دوسرے فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
اگرچہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ مذکورہ ایپ مفت میں استعمال کی جا سکے گی یا اس کے لیے پیسے ادا کرنے پڑیں گے، تاہم ممکنہ طور پر مذکورہ ایپلی کیشن کے تمام فیچرز تک پیسوں کے عوض رسائی حاصل کی جا سکے گی۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ انسٹاگرام نے مذکورہ ایڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی ایڈیٹنگ ایپلی کیشن کیپ کٹ کے مقابلے میں متعارف کرائی ہے۔


مشہور خبریں۔
فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، محسن نقوی
?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
جولائی
مسئلہ کشمیر پر سودہ بازی نہیں ہوگی:شاہ محمود قریشی
?️ 22 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
مئی
نریندر مودی اور مقبوضہ کشمیر کے سینیئر سیاستدانوں کے درمیان ملاقات ناکام رہی
?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جون
یوکرین جنگ میں مغربی مداخلت بڑھ رہی ہے:روس
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ میں
مئی
یحییٰ آفریدی اپنی باری پر چیف جسٹس بنیں، ابھی عہدہ قبول نہ کریں، حامد خان کی اپیل
?️ 23 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے چیف
اکتوبر
مسئلۂ فلسطین کے بارے میں چین کا اظہار خیال
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ بیجنگ مسئلہ فلسطین
اکتوبر
بلاول بھٹو نے امریکا میں پاکستانی ایجنڈے کو بہت اچھے سے پیش کیا۔ شیری رحمان
?️ 9 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا
جون
شام کے خلاف نئی امریکی جارحیت
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ شمالی شام اور عراق کی سرحد کے قریب 2500
جولائی