?️
سچ خبریں: پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (ایچ ایس-ون) 19 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا جو شہری ترقی اور ماحولیاتی استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔
پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے اعلان کیا کہ ملک کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (ایچ ایس-ون) چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے 19 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا۔
جرنل آف کمپیوٹیشنل انٹیلیجنس اینڈ نیوروسائنس میں شائع ایک تحقیق کے مطابق ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ایک جدید کیمرہ ٹیکنالوجی ہے جو زمین اور خلا کے مطالعے کے لیے سیٹلائٹس میں استعمال ہوتی ہے۔
عام سیٹلائٹ کیمروں کے برعکس، جو صرف چند رنگ (مثلاً سرخ، سبز اور نیلا) کو قید کرتے ہیں، ہائپر اسپیکٹرل کیمرے سیکڑوں انتہائی باریک رنگی بینڈز کو ریکارڈ کرتے ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ روشنی میں موجود معمولی فرق کو بھی محسوس کر سکتے ہیں جو انسانی آنکھ یا عام سیٹلائٹ نہیں دیکھی جاسکتی۔
اسی خصوصیت کے باعث سائنسدان ہائپر اسپیکٹرل تصاویر کی مدد سے مختلف مادّوں کی شناخت، سبزے یا پودوں میں تبدیلیوں کا پتا لگانے، معدنیات کی تلاش، آلودگی کی نگرانی اور فضا کا تفصیلی مطالعہ کر سکتے ہیں۔
اسپارکو کے بیان کے مطابق یہ لانچ ایک تاریخی مشن ہے، جو پاکستان کے قومی خلائی پروگرام میں ایک انقلابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو ملک کو زرعی ترقی، آفات کے انتظام، شہری منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی کے شعبوں میں خلائی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے دور میں داخل کرے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ زراعت کے شعبے میں ایچ ایس-ون سیٹلائٹ اعلیٰ ریزولوشن ہائپر اسپیکٹرل ڈیٹا کے حصول اور اس کی درست پیمائش کے ذریعے پریسِژن فارمنگ کو ممکن بنائے گا۔
مزید کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ فصلوں کی صحت، مٹی کی نمی اور آبپاشی کے نظام سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرے گا، جس سے پیداوار کے تخمینے میں 15 سے 20 فیصد اضافہ متوقع ہے اور یہ خوراک کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سیٹلائٹ کے جدید ترین سینسرز ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی، انفرااسٹرکچر کی میپنگ، اور شہری ترقی کے لیے شہری پھیلاؤ کے رجحانات کے تجزیے میں مدد فراہم کریں گے۔
اسپارکو کے مطابق ایچ ایس-ون انسانی ساختہ ڈھانچوں کے منفرد اسپیکٹرل سگنیچرز کو ریکارڈ کر کے پائیدار شہری منصوبہ بندی، زمین کے استعمال کے جائزے، اور وسائل کے مؤثر انتظام میں معاون ثابت ہوگا۔
خلائی ادارے نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایچ ایس-ون ماحولیاتی نگرانی اور آفات کے انتظام میں ابتدائی انتباہ اور فوری ردِعمل کے لیے ایک انتہائی اہم آلہ ثابت ہوگا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیٹلائٹ کی جدید صلاحیتیں سیلاب کی پیش گوئی، لینڈ سلائیڈنگ کی نگرانی اور خاص طور پر قراقرم ہائی وے اور شمالی پاکستان کے علاقوں میں جغرافیائی خطرات کے تجزیے میں مدد فراہم کریں گی۔
اسپارکو کے مطابق ایچ ایس-ون کو پاکستان کے بڑھتے ہوئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بیڑے میں شامل کیا جائے گا جو ملک کے خلائی انفرااسٹرکچر کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گا، جس میں پی آر ایس ایس-ون، جو جولائی 2018 میں لانچ کیا گیا اور ای او-ون جو جنوری 2025 میں لانچ کیا گیا اور کے ایس-ون جو جولائی 2025 میں لانچ کیا گیا شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور اسپارکو کے وژن 2047 سے مطابقت رکھتا ہے، جس کا مقصد پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی اور اختراع کے میدان میں پائیدار قومی ترقی کے لیے ایک نمایاں مقام پر پہنچانا ہے۔
گزشتہ ماہ اسپارکو کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا تھا کہ ادارہ قدرتی آفات کے خطرات کے نظم و نسق کے نظام میں خلائی بنیادوں پر ایپلی کیشنز کو ضم کر رہا ہے، تاکہ سائنس اور بین الاقوامی تعاون کی بنیاد پر قدرتی آفات سے بہتر تیاری ممکن بنائی جا سکے۔
جولائی میں وزارتِ خارجہ نے چین سے ایک ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد پاکستان کی زرعی نگرانی اور آفات کے نظم و نسق سمیت دیگر صلاحیتوں کو مضبوط بنانا تھا۔


مشہور خبریں۔
پوٹن سے ملاقات مکمل جنگ بندی ہے:ٹرمپ
?️ 15 اگست 2025پوٹن سے ملاقات مکمل جنگ بندی ہے:ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر
اگست
خبردار جو گھر سے باہر نکلے !
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب عزالدین
اکتوبر
جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کا بحران
?️ 24 فروری 2026سچ خبریں:چین کے سفیر برائے تخفیف اسلحہ نے امریکہ کی جانب سے
فروری
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری
مئی
ایران نے مخلتف قسم کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا دفاعی نظام تیار کرلیا
?️ 20 اپریل 2021تہران (سچ خبریں) ایران نے مخلتف قسم کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں
اپریل
جرمن پولیس ایک مسلمان بچے کی علیحدگی کی متنازع فلم کی تحقیقات کے درپے
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:جرمن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسے بچے
مئی
فلسطینی مزاحمت نے "عظیم تر اسرائیل” کے مذموم خواب کو کیسے چکنا چور کیا؟
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں ایک حقیقت جو خاص طور پر
اکتوبر
سعودی عرب میں درجنوں سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے رشوت اور دھوکہ دہی کے الزام میں اس
اگست