اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت چھپانے کیلئے گوگل اور ایپل نے میپس میں ٹریفک دکھانا بند کردی

🗓️

سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز ایپل اور گوگل نے اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت چھپانے کے لیے میپس میں ٹریفک کی صورت حال دکھانا بند کردی۔

اسرائیل کی جانب سے رواں ماہ 7 اکتوبر سے فلسطین پر اس وقت سے حملے جاری ہیں، جب حماس نے اسرائیلیوں پر حملے کیے تھے۔

جوابی حملوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے 7 اکتوبر سے غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے، جس دوران 5 ہزار کے قریب فلسطینی افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جس میں سے تین تہائی تعداد کم سن بچوں کی ہے۔

غزہ پر حملوں کی نقل و حرکت کو چھپانے یا محدود رکھنے کے لیے اسرائیلی حکومت نے ایپل اور گوگل کو میپس میں ٹریفک کی نقل و حرکت دکھانے کو بند کرنے کی اپیل کی تھی۔

جس کے بعد اب دونوں کمپنیز نے اسرائیل اور غزہ میں ہر طرح کی ٹریفک کی صورت حال دکھانا بند کردیا۔

امریکی اخبار ’بلوم برگ‘ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کی درخواست پر گوگل نے اسرائیل اور غزہ میں براہ راست ٹریفک کی صورت حال کو بند کرنے کی تصدیق کی۔

ترجمان کے مطابق اگرچہ براہ راست ٹریفک کی صورت حال نہیں دکھائی جا رہی تاہم صارفین میپس کے ذریعے لوکیشن دیکھ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی محکمہ دفاع نے کمپنیز کو درخواست کی تھی کہ اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کو چھپانے کے لیے میپس میں ٹریفک کی صورت حال دکھانا بند کی جائے۔

گوگل کی طرح ایپل کی جانب سے بھی میپس میں ٹریف کی صورت حال نہیں دکھائی جا رہی۔

امریکی اخبار ’بلوم برگ‘ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کی درخواست پر گوگل نے اسرائیل اور غزہ میں براہ راست ٹریفک کی صورت حال کو بند کرنے کی تصدیق کی۔

دونوں کمپنیز کی جانب سے خصوصی طور پر اسرائیل اور غزہ میں براہ راست ٹریفک کی صورت حال نہیں بتائی جا رہی، تاہم وہاں پر لوکیشن معلوم کرنے کے لیے میپس کی سروس بحال ہے۔

مشہور خبریں۔

پیرس نے یوکرین کو مسلح کرکے خود کو غیر مسلح کیا: فرانسیسی جنرل

🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:     یوکرین میں جنگ متحارب فریقوں کے حامیوں اور مخالفین

ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے میں شامل نہیں ہوں گے: عمان

🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:  عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے فرانسیسی اخبار لی

تل ابیب-ابوظہبی روٹ پر موت کی ٹرین

🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:15ستمبر 2020ء کو واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی

ایچ ای سی کا نیا سربراہ کون بن سکتا ہے

🗓️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر

مقبوضہ جموں وکشمیر: پولیس کو آزادی پسندوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی لانے کی ہدایت

🗓️ 9 مارچ 2024جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

ہم نے اپنا سارا گولہ بارود یوکرین کو دے دیا ہے: ٹرمپ

🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ

امریکی ڈاکٹروں کی نظر میں فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جرائم

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں رضاکارانہ خدمات انجام دے کر واپس آنے والے

صہیونی ریاست کے زر مبادلہ کے ذخائر کی صورتحال صیہونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس ریاست کی غزہ اور لبنان پر جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے