آخر کار امریکہ نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

ایف 35 لڑاکا طیارہ

?️

واشنگٹن {سچ خبریں} دنیا میں اپنی دھاک جمانے والے امیرکہ کو آخر کار اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا ہی پڑا -امریکی ائیرفورس نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق امریکن ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف جنرل چارلس براون کا کہنا ہے کہ ایف 35 کو جن مقاصد کے لیے بنایا گیا تھا، وہ ان کے حصول میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مہنگا اور وزنی طیارہ ہے، جس کی مرمت پر بھی کثیر رقم خرچ ہوتی ہے۔

جنرل چارلس براون کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ائیرفورس کو ہلکے اور سستے جدید لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے۔

امریکی جنرل نے مثال دی کہ ایف 35 لڑاکا طیارہ فراری کار جیسا ہے جس پر ہم روز آفس نہیں جا سکتے، اسے صرف اتوار کے روز چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے پاس ایک ہزار کی تعداد میں ایف سولہ طیارے بھی موجود ہیں لیکن وہ کافی پرانے ہو چکے ہیں جن پر جدید سافٹ ویئر انسٹال نہیں کیا جا سکتا۔

مشہور خبریں۔

عرب ممالک نے لبنان کو بچانے کے لیے ایک بیرل تیل بھی نہیں بھیجا :عطوان

?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اردن کی بجلی اور مصری گیس کے شام

اسرائیلی فوجی کمانڈر شدید تناؤ کا شکار؛ وجہ ؟

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج اور دیگر عسکری

شروع سے ہی غزہ میں اسرائیل کی شکست کی پیشین گوئی

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اگرچہ حنان عامیور نے اپنی تحریر میں ان ذرائع ابلاغ کے

تل ابیب کی آنکارا کے لیے سرخ لکیر 

?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک

مغربی پٹی میں حماس کے ایک لیڈر کا گھر مسمار

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے عناصر نے آج صبح مغربی کنارے کے

الجولانی کا تل ابیب کے لیے قیمتی تحفہ

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: شامی حکومت کا زوال اور عبرانی، مغربی اور عثمانی محور

اسرائیلی آرمی چیف کے گھر کی دیواریں سرخ رنگ سے رنگ دی گئیں

?️ 29 اگست 2025اسرائیلی آرمی چیف کے گھر کی دیواریں سرخ رنگ سے رنگ دی

وزیراعظم آج نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے

?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور میں نیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے