?️
نیو یارک ( سچ خبریں) دنیا کی مشہور معروف میسجنگ اور ڈیٹا شیئرنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 15 مئی کوکوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگا نہ کسی کی ایکٹی ویشن ختم ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی شرائط نہ ماننے والےصارفین کو فوری معطل نہیں کیا جائے گا ، 15 مئی کوکوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگا نہ کسی کی ایکٹی ویشن ختم ہوگی، اس حوالے سے صارفین کو بھرپور یاد دہانی کرائی جائے گی ، تاہم نئی شرائط ماننے سے انکار کرنے والے صارفین ایکٹی ویشن کا کچھ حصہ کھو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اپنی ایپلی کشن کے استعمال کیلئے پرائیویسی پالیسی میں نئی تبدیلیاں کردی ہیں جن کو قبول کرنا صارفین کے لیے لازمی ہے ورنہ ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا ، فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے صارفین کو نوٹی فیکیشنز بھی بھیج دیے ہیں اور انہیں پالیسی قبول کرنے کیلئے پہلے 8 فروری تک کا وقت دیا گیا جس کو بڑھاتے ہوئے واٹس ایپ نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی نئی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی 15 مئی سے لاگو کرے گی ، بصورت دیگر صارف واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی کھوبیٹھے گا۔
نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا نہ صرف استعمال کرے گا بلکہ اسے تھرڈ پارٹی بالخصوص فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گا ، واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق صارف اپنا نام، موبائل نمبر، تصویر، اسٹیٹس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈیوائس کی انفارمیشن، آئی پی ایڈریس، موبائل نیٹ ورک اور لوکیشن بھی واٹس ایپ اور اس سے منسلک دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مہیا کرے گا۔
پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے میسجنگ ایپ واٹس ایپ سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی سے متعلق ایک بیان جاری کیا ، جس میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کاروباری طبقے کے لیے مفید ہے ، دوستوں یا فیملی کے ساتھ بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا ، چیٹس تک واٹس ایپ یا فیس بک کی رسائی نہیں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کون تھا ؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آئی پولیس نے
اگست
ملک میں کورونا کی صورت حال سنگین ہونے کا خطرہ
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی صورتحال سنگین ہو رہی
جولائی
ناصر ہسپتال پر اسرائیلی حملہ/ ممتاز فلسطینی صحافی کا قتل
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی کے ناصر میڈیکل کمپلیکس پر صیہونی
مئی
امریکی وزیر خارجہ اور سعودی نائب وزیر دفاع کا ایران کے بارے میں تبادلۂ خیال
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے
مئی
ٹرمپ کی جیت پر یورپی حکام کا ردعمل
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کی جنگ اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات اور بڑھتے
نومبر
وزیراعظم کا عالمی برادری سے انتہاپسندی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان عالمی برادری سے انتہا پسندی
جون
کورونا : سندھ حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں
?️ 24 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) حکومت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرسکے پھیلاؤٔ کو روکنے
مئی
مودی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت کو سنگین خطرہ لاحق ہے، حریت کانفرنس
?️ 5 اکتوبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
اکتوبر