سچ خبریں:امریکی تاجر ایلون ماسک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ یوکرین کا روس کے ساتھ مکمل جنگ جیتنے کا امکان نہیں ہے۔
امریکی تاجر ایلون مسک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ میں یوکرین کے جیتنے کا امکان نہیں ہے،انہوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک روس نے اپنی افواج کے ایک حصے کو متحرک کیا ہے، اگر کریمیا کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ مکمل جنگ کی طرف بڑھیں گے جس میں دونوں طرف سے ہلاکتوں کی تعداد تباہ کن ہوگی۔
ماسک نے مزید کہا کہ روس کی آبادی یوکرین سے تین گنا ہے اس لیے اس بات کا امکان نہیں ہے کہ یوکرین روس سے جنگ جیت لے، امریکی تاجر نے کہا کہ اگر آپ کو یوکرین کے لوگوں کی فکر ہے تو امن کی تلاش کریں۔
یاد رہے کہ امریکی تاجر نے اس سے قبل یوکرین میں امن کے بارے میں ٹوئٹر پر ایک سروے شروع کیا تھا، دنیا کے سب سے دولتمند شخص نے تجویز پیش کی تھی کہ روس کے نئے حاصل کردہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ایک نیا ریفرنڈم کرایا جائے اور یوکرین کریمیا پر اپنا دعویٰ ترک کر کے ایک غیر جانبدار ملک بن جائے،واضح رہے کہ اس سروے میں 60 فیصد نے اس منصوبے سے اتفاق کیا، تاہم ماسک کی ان ٹویٹس پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا ردعمل سامنے آیا۔