?️
سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن روس کے ساتھ جنگ کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور اسے توقع ہے کہ یوکرین میں جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ روس کے ساتھ جنگ میں پھنستا چلا جارہا ہے، کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ واشنگٹن کو معلوم نہیں کہ اس خونریز جنگ سے کیسے نکلنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کی شکست کے بارے میں امریکی سابق عہدیدار کا اہم بیان
انتونوف نے کہا کہ امریکہ نے کیف کے لیے جو نئے فوجی پیکج کی منصوبہ بندی کی ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ واشنگٹن روس کے ساتھ جنگ کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے نیز وہ یوکرین کے باشندوں کو بھی اپنی پراکسی فورس کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا امریکہ کی جانب سے زیلنسکی حکومت کو ہتھیاروں اور رقم کی نئی کھیپ بھجیے جانے سے ایسا لگتا ہے کہ امریکی حکومت یہ نہیں جانتی کہ اس خونریز جنگ سے اپنی عزت بچا کر کیسے نکلے۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس واضح طور پر ایسی حکمت عملی کے لیے امریکی معاشرے کی حمایت کی سطح میں کمی پر توجہ نہیں دیتا بلکہ اس کے بجائے وہ امید کرتا ہے کہ جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی۔
روسی سفیر کا کہنا ہے کہ جس چیز کو نظرانداز کیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ امریکی دفاعی صنعت کی مہلک مصنوعات کیف کے مجرم افراد پرامن شہریوں اور شہری تنصیبات کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
سینئر روسی سفارت کار نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھنا چاہتا اور یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ اس طرح کی غیر ذمہ داری پہلے ہی جنگ میں شامل دونوں فریقوں کے ساتھ ساتھ امریکی عوام کو بھی بہت مہنگی پڑ چکی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کیسے یوکرین جنگ کو ہوا دے رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ میدان جنگ میں روسی مسلح افواج کو شکست دینا ممکن نہیں ہے، اپنی سرزمین کا دفاع کرنے والے روسی فوجیوں کی طاقت اور برداشت کو توڑنا ممکن نہیں لہذا خصوصی فوجی آپریشن کے تمام اہداف اور مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
فرانس کے متعدد پارلیمنٹ اراکین کا اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:فرانسیسی پارلیمنٹ کے 38 اراکین نے صہیونیوں کے نسل پرستی پر
جولائی
گوگل صیہونی حکومت کے دفاع میں مصروف
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گوگل نے فلسطینی
اپریل
ہم نے دشمن کے ہلاکت اور زخمیوں کی منتقلی کا مشاہدہ کیا: قسام
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:قسام بٹالین کے جنگجوؤں نے غزہ شہر کے الزیتون بستی کے
فروری
مسلم لیگ (ن) پی آئی اے کی سلیکٹڈ نجکاری کر رہی ہے، سلیم مانڈوی والا
?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ایئر لائنز کی نجکاری
نومبر
جرمنی میں یوم مزدور کے احتجاج اور غزہ جنگ کی مخالفت
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: جرمنی کے ڈائی سائٹ اخبار کے مطابق یکم مئی کو
مئی
جھوٹ کی سلطنت
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی
ستمبر
دوحہ مذاکرات کے بارے میں امریکی میڈیا کا اظہار خیال
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی نیوز پورٹل آکسیوس نے اطلاع دی ہے کہ قطر کے
جنوری
اسرائیل کے سر گرداں ہونے کی وجہ
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے اہم پالیسی ساز غزہ شہر
نومبر