سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ میں مغربی ممالک کی مداخلت کی سطح بڑھ رہی ہے۔
روسی کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ہفتے کے روز خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ میں مغربی ممالک کی مداخلت کی سطح بڑھ رہی ہے، انہوں نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں روس کی خصوصی فوجی کاروائیاں جاری رہیں گی اور ماسکو اپنے مفادات پورے کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جرمن وزیر اعظم اولاف شولٹز نے اس بات پر زور دیا کہ جب بھی ضروررت پڑے گی برلن کیف کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے،درایں اثنا امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ مغربی ممالک نے 230 سے زائد ٹینک اور 1500 بکتر بند گاڑیاں یوکرین بھیجی ہیں،یہ ہتھیار اس ملک کو 9 یوکرائنی آرمرڈ بریگیڈز کو لیس کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو یوکرین سے لوہانسک اور ڈونیٹسک جمہوریہ کی آزادی کو تسلیم کرنے کے بعد، روس نے اس خطے میں فوج بھیجی اور یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔
روس نے اس کارروائی کے اپنے ہدف کا اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو غیر مسلح کرنا، اس سے اپنے سیکورٹی خدشات کو حل کرنا اور لوہانسک اور ڈونیٹسک کی مدد کی درخواست کا جواب دینا،نیز کہا ہے کہ اس کا یوکرین کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
اربعین واک نے دنیا کو حیران کر دیا ہے:عراقی سپریم اسلامی اسمبلی
ستمبر
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
مارچ
ہیومن رائٹس واچ نے عرب ممالک کے خلاف اسرائیلی جرائم کے بارے میں اہم رپورٹ پیش کردی
اپریل
وفاقی حکومت نے محکمہ بہبود آبادی کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
اکتوبر
ظلم سے نجات کیلئے قوم کو آسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
دسمبر
جیل میں بندھ سیاسی رہنما کہاں ووٹ ڈالیں گے
مارچ
عاطف اسلم کا فلسطینی عوام کے حق میں آواز بُلند کرنے کا مطالبہ
مئی
اسرائیل منظم جرائم کے بھنور میں پھنس چکا ہے:عبرانی میڈیا
اگست