سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے یوکرائن کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر اور چار حملہ آور ڈرون مار گرائے ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے روس کے یوکرائن پر کیے جانے والے حملے کی رپورٹ پیش کرتےہوئے کاہ کہ روسی حملوں کے نتیجے میں74 یوکرائنی ملٹری انفراسٹرکچر زکو غیر فعال کر دیا گیا ہے جن میں 11 فضائیہ کے ہوائی اڈے، تین ہیڈ کوارٹر، ایک نیول بیس اور 18 ریڈار اسٹیشن جبکہ Buk-M-1 فضائی دفاعی نظام شامل ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس دوران روس کا ایک سوخو 25 انسانی غلطی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا جبکہ اس کے پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے روس میں لینڈ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے یونٹ کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوکرائن کے گرفتار فوجیوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں۔