روسی تیل آنے کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کمی واقع ہو سکتی ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پٹرولیم کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ آصف محمود کا کہنا ہے کہ روسی تیل آنے کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ خواجہ آصف محمود نے خبررساں ادارے سے گفتگو میں مزید کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد اصولی طور پر تو پاکستان میں بھی پٹرول سستا ہونا چاہئیے تھا۔

تاہم ہماری حکومت معاشی میدان میں بنے ہوئے گہرے کھڈے کو اس فرق سے بھرنے کی کوشش کر رہی ہے۔روس سے معاہدہ کے مطابق مارکیٹ کی قیمت سے 15 سے 18 ڈالر سستا تیل مل رہا ہے۔اگر حکومت ایک آدھا لیٹر بھی عوام کو ریلیف دے تو یہ کافی ہوگا۔ خواجہ آصف محمود نے کہا مئی کے تیسرے ہفتے میں روسی تیل پاکستان پہنچ جائے گا۔

پہلی کھیپ ٹرائل کے طور پر پاکستان آ رہی ہے۔

ابھی ہمارے پاس دو آئل ریفارئنریز ہیں جو روسی تیل کو ریفائن کر سکتی ہیں، دیگر ریفائنریزی پر کام کی ضرورت ہے۔قبل ازیں پاکستان نے ٹیسٹ کیس کے طور پرروس سے کروڈ آئل کے امپورٹ کے لیے پہلا آرڈر دے دیا۔روس سے ایک لاکھ ٹن کروڑ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہچنے گی۔ اس شپمنٹ پر پاکستان کو 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے پلیٹس کی جاری کردہ قیمتوں کو فالو کرتا ہے اور پلیٹس کے ریٹس کی نسبت پاکستان کو روسی تیل کی خریداری پر 16 سے 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا۔حکام کے مطابق پاکستان روسی تیل کو ریفائن کرکے حاصل ہونے والی پٹرولیم مصنوعات کا تجزیہ کرے گا۔ اگرچہ روسی تیل کی خصوصیات بہت بہتر نہیں ہیں اور اس پر ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی کافی زیادہ ہیں لیکن روسی حکام نے پاکستان کو عربی لائٹ آئل کی کوالٹی اور فریٹ سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے 16 سے 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ دیا ہے۔

تاہم روسی تیل سے حاصل کردہ پیٹرولیم مصنوعات کا ریشو مختلف پے جو پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔عربی آئل سے 45 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 25 فیصد فرنس آئل نکلتا ہے۔ جب کہ روسی تیل سے 32 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 50 فیصد فرنس آئل نکلتا ہے۔جس کا مطلب ہے کہ اگرروسی تیل سے حاصل ہونے والی مصنوعات عربی تیل سے مطابقت نہ کر پائیں تو پاکستان کو مزید ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف کا اسلام آباد میٹرو اسٹیشن کا دورہ

?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے آج صبح 7 بجے اسلام

چاہتے نہ چاہتے ہوئے بھی 26ویں آئینی ترمیم کو تسلیم کرلیا ہے، جسٹس جمال مندو خیل

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف

حزب اللہ مشرق وسطیٰ کی مضبوط ترین فوجوں میں سے ایک

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی طرف سے صیہونی حکومت کی فوج کو

میری صرف ایک خواہش ہے: ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں: ٹرمپ

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور بینجمن نیتن یاہو  نے بند دروازوں کے

ملک خوبصورت مردوں کے ہوتے ہوئے اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے

?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ

ایران اور سعودی عرب آپسی فوجی تعاون کریں گے:روسی اخبار

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روسی اخبار نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات میں پیشرفت

اربعین واک نے دنیا کو حیران کر دیا ہے:عراقی سپریم اسلامی اسمبلی

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کی اسلامی سپریم کونسل نے ایک بیان میں اربعین حسینی

امریکہ نے پھر نیتن یاہو کو آنکھ دکھائی

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے