?️
سچ خبریں:کونسل آف یورپ کے صدر نے ایک پیغام میں صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے قیام کا خیرمقدم کیا اور مغربی ایشین خطے میں امن و استحکام کے لئے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانےکی کوششوں پر زور دیا۔
صہیونی حکومت کی نئی کابینہ کے قیام اور 12 سال بعد بنیامین نیتن یاہو کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کا یوروپی یونین نے خیرمقدم کیا،یوروپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے آج (پیر) صبح صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور صیہونی حکومت کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب پر یامینا پارٹی کے صدر نفتالی بینیٹ کو مبارکباد پیش کی۔
ٹائمس آف اسرائیل کے مطابق مشیل نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم مشترکہ بھلائی کے ساتھ ساتھ دیرپا علاقائی امن و استحکام کے لئے یوروپی یونین اور اسرائیل کی شراکت کو مستحکم کرنے کے منتظر ہیں،واضح رہے کہ گذشتہ روز (اتوار کو) صہیونی کنسیٹ میں بینیٹ کی کابینہ کے حوالے سے رائے دہی ہوئی تھی جس میں کنسیٹ کے 60 ارکان نے بینیٹ کی کابینہ کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 59 افراد نے اس کی مخالفت کی جس کے بعد نیتن یاہو کی حکمرانی کی مدت ختم ہوگئی اور نفتالی اسرائیل کے تیرہویں وزیر اعظم اور چھتیسویں کابینہ کےسربراہ بن گئےجبکہ لاپڈ نے بھی صیہونی حکومت کے متبادل وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا اورصیہونی حکومت کی تاریخ کے دوسرئے متبادل وزیر اعظم بن گئے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے طور پر نفتالی بینیٹ کے انتخاب کے کچھ ہی گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفون پران کی بات چیت کرنے کا اعلان کیا،وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق بائیڈن نے ایران سمیت خطے میں سکیورٹی کے تمام امور پر نفتالی بینیٹ سے مشاورت کرنے پر اتفاق کیا۔
مشہور خبریں۔
500 آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر حملہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ منگل کی صبح سے کم
اکتوبر
قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر وزیراعظم کا ردِعمل سامنے آگیا
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں گذشتہ
جون
سپریم کورٹ: بحریہ ٹاؤن، ہاؤسنگ سوسائٹی کے انضمام کے مقدمے کو براہ راست چلانے کی ہدایت
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے
مارچ
جنگی مجرم بھی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے لگے؛ صہیونی تجزیہ کار کا طنز
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک صہیونی تجزیہ کار نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کی
جولائی
اسد عمر نے قیمتوں میں حالیہ اضافے کوعالمی مسئلہ قرار دیا
?️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اشیاء کی قیمتوں
اکتوبر
صیہونیوں کا شام میں اپنی شکست کا اعتراف
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:اعلیٰ سطحی صیہونی سکیورٹی ذرائع نے شامی حکومت کو گرانے کا
نومبر
23 مارچ یوم پاکستان، یوم تجدید اور یوم قرارداد پاکستان
?️ 23 مارچ 2021(سچ خبریں) 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک میں قراردادِ
مارچ
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا بیان
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کے ایران پر پابندیاں ختم
اپریل