🗓️
سچ خبریں:ترک صدر نے شام کے مزید علاقوں میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک جمہوریت کے نام پر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ارکان کے درمیان تقریر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یورپی ممالک دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں، رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ ترکی کی رضامندی کے بغیر سویڈن اور فن لینڈ شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں اور اقدامات کی مخالفت کرنی چاہیے، ان تنظیموں کے نام تبدیل کرنے سے انہیں کوئی جواز نہیں ملتا، ہم جانتے ہیں کہ کون ان تنظیموں کی حمایت کرتا ہے اور کون نہیں۔
رجب طیب اردگان نے مزید کہا کہ ہم نے سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بہت کچھ خرچ کیا ہے اور ہم ترکی کے اندر اور باہر دہشت گرد تنظیموں کو تباہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں، تاہم نیٹو نے دہشت گرد تنظیموں کو تباہ کرنے کے لیے ہماری اتنی مدد نہیں کی بلکہ اس کے برعکس سویڈن نے کردستان ورکرز پارٹی (PKK)کو 350 ملین ڈالر فراہم کیے جس سے انہیں میزائل حاصل کرنے میں مدد ملی۔
اردگان نے کہا کہ یورپی ممالک ایسے پلیٹ فارم ہیں جن کے ذریعے دہشت گرد تنظیمیں اپنی بات پھیلاتی ہیں نیز یورپی ممالک دہشت گرد تنظیموں کے سربراہوں کی میزبانی کرتے ہیں جبکہ جرمنی، ہالینڈ، فن لینڈ اور سویڈن میں دہشت گرد تنظیمیں ان ممالک کی پولیس کے تعاون سے مظاہرے کرتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کا تازہ ترین موقف
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے متنازع غزہ منصوبے کا دفاع
فروری
کیا تل ابیب کے مٹی میں ملنے کا وقت آ چکا ہے؟
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح سویرے
اکتوبر
وزیراعظم کی قاہرہ میں ترک، ایرانی صدور سے ملاقات، باہمی تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
🗓️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ڈی ایٹ
دسمبر
کیا یوکرین اپنے دہشت گردانہ حملےجاری رکھے گا؟
🗓️ 2 اگست 2023سچ خبریں:روسی سرزمین پر حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے، روسی وزارت
اگست
حماس کے ہاتھوں 35 اسرائیلیوں گرفتار
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ریڈیو اور اس حکومت کے چینل 12 نے
اکتوبر
بائیڈن نے یورپی رہنماؤں سے ٹرمپ کے بارے میں کیا کہا؟
🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے اس ملک کے 2024 کے صدارتی
فروری
تاجر رہنماؤں کی معاشی صورتحال میں ناکامی پر حکومت پر تنقید
🗓️ 22 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)بزنس مین گروپ کی اعلیٰ قیادت نے معاشی صورتحال
جولائی
برطانوی قدامت پسندوں کا نیا جنسی سکینڈل سنک کے لئے چیلنج
🗓️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: جرمنی کے ہینڈلزبلاٹ نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے لیے
اپریل