?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے تل ابیب کے عہدیداروں کو متنبہ کرتے ہوئے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ انصار اللہ تحریک صیہونی حکومت کے لئے ایک ممکنہ خطرہ ہے۔
تل ابیب یونیورسٹی کے زیر نظرصیہونی حکومت کے داخلی سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے اسرائیلی حکام کو یمنیوں کے ممکنہ خطرے سے خبردار کرنے کرنے پر مبنی ایک رپورٹ پیش کی ہےجس میں صیہونی حکومت کو یمنی انصاراللہ تحریک کے ذریعہ لاحق خطرے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، اس رپورٹ کے آغاز میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلے کو بتانے کا مقصد صیہونی حکومت کے فیصلہ کرنے والے سکیورٹی اداروں کو آگاہ کرنا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ نےمزید لکھا ہے کہ خطے اور یمن میں جاری صورتحال نے اس امکان کو بڑھا دیا ہے کہ حوثی اسرائیل پر حملہ کریں گےاور اس کی وجہ یمن کے بارے میں اسرائیل کی انتہائی خراب انٹیلی جنس کوریج کی وجہ سے حوثیوں کا اسرائیل پر حملہ کرنے کا فیصلہ ہے،اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ اسرائیل یمن کی جنگ میں اپنی شمولیت کو ایک خاص حصہ کے سلسلہ میں معلومات اکٹھا کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وقف کرے اور اگر ضروری ہو توحوثی طاقت کے خلاف عملی اقدام اٹھائے۔
تھنک ٹینک نے پھر دعوی کیا کہ یمنیوں کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے لئے ایک بڑا خطرہ لاحق ہوں لیکن ان کے ڈرون اور بیلسٹک میزائل کی صلاحیتیں نیزان کے پاس میزائلوں کا ذخیرہ ایک ممکنہ خطرہ ہیں اور یہ کہ یمنی مستقبل میں اس صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں اور ،یہ بھی امکان ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنائیں اور ساتھ ہی اپنی بحری صلاحیتوں کو بھی اس حد تک بڑھا دیں کہ اسرائیلی جہاز رانی کے لئے خطرہ لاحق ہوجائے۔
اس نظریے کے مطابق صہیونی حکومت کو یمنی انصاراللہ سےایک اور خطرہ یہ ہے کہ وہ فلسطین کی تحریک حماس یا جہاد اسلامی کو جدید اسلحہ فراہم کر سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نصف صدی کی بیرون ملک امریکی کاروائیوں پر ایک نظر/مکمل ناکامی
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی جریدے فارن افیئرز نے گزشتہ نصف صدی کے دوران دنیا
اپریل
روسی فوج کا نئے علاقوں پر قبضہ اور یوکرینی فوجیوں کا صفایا
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی
جون
نیتن یاہو نے معاہدے پر 2 ماہ پہلے دستخط کیوں نہیں کئے ؟
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق ایک باخبر اسرائیلی ذریعے نے قیدیوں کے
ستمبر
شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی کا انعقاد
?️ 9 فروری 2022فیصل آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد
فروری
لبنانی حکومت حزب اللہ کے مکمل خلع سلاح کی ذمہ دار ہے:امریکہ
?️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی کے نائب نے
مارچ
پنجاب سے 1336 غیرملکی ڈی پورٹ، 2772 افغان باشندرے ہولڈنگ سینٹرز منتقل
?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) غیرقانونی غیر ملکیوں کے خلاف مہم کے دوران پنجاب
اپریل
میدان جنگ میں سعودی عرب کی شکست نے صنعا پر فضائی حملے تیز کر دیے
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: المیادین ٹی وی کے نامہ نگار نے کہا کہ صنعا
دسمبر
تحقیقاتی اداروں نے بھارت کی دہشت گردی بے نقاب کی
?️ 7 جولائی 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے
جولائی