🗓️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونیوں کو اس ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کے نتائج سے خبردار کیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونیوں کو واضح تنبیہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف کسی بھی جارحیت پر ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ مناسب جواب دیں گے، ہماری افواج یمنی رہنما (سید عبدالمالک الحوثی) کی طرف سے طے شدہ کسی بھی آپشن کے لیے تیار ہیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے یمن کے خلاف کسی قسم کی حماقت کے ارتکاب کے خلاف بھی خبردار کیا،یاد رہے کہ غاصب حکومت کے لبنان کی حزب اللہ کی فوجی طاقت سے خوفزدہ ہونے کے علاوہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے یمن کی تحریک انصار اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت اور یمنی حکومت کی طاقت کے خوف کا بھی اعتراف کیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک ایک مقامی تنظیم سے مزاحمتی محور کے دشمنوں کے لیے خطرہ بن گئی ہے، اس تحریک کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے خطرات کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے نیز اسرائیل بھی اس تحریک کے خطرات کے دائرے میں شامل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل تل ابیب کے ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی ذریعے نے کہا تھا کہ اسرائیل کو جو حقیقی خطرہ درپیش ہے وہ یمن میں ہے، یمن کی انصاراللہ کی طرف سے اسرائیل کو نشانہ بنانے کا امکان حوثیوں اور حزب اللہ کے درمیان ہم آہنگی سے ایک حقیقت بن گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
یورپی یونین نے Rasha Todi اور Sputnik پر پابندیاں عائد کی
🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے
فروری
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع
🗓️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی شہریوں نے مارچ کے آخر میں انتخابات کی وجہ سے
اپریل
دو دن سے ہم پر میزائلوں کی بارش ہو رہی ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف
🗓️ 12 مئی 2021سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ
مئی
سلمان خان کترینہ کی شادی میں کیوں نہیں جائیں گے؟
🗓️ 24 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی میڈیا پر ان دنوں بالی وڈ اداکار وکی
نومبر
بحران کا شکار فوج؛ وسیع پیمانے پر کرپشن اور فوج میں جانے سے ڈرنے والے صیہونی جوان
🗓️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج اب بھی اپنی تمام تر توجہ فضائیہ پر مرکوز
دسمبر
’انتخابات ملتوی نہیں ہوسکتے‘، سینیٹ قرار داد پر الیکشن کمیشن کی معذرت
🗓️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی قرارداد
جنوری
شادی کیلئے عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا ہوگا یا فہد مصطفیٰ کے شو میں جانا پڑےگا، زویا ناصر
🗓️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ انہیں شادی
مارچ
صہیونی فوج کے اڈے میں دراندازی
🗓️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے
مارچ