سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہیں۔میڈیا کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپیلوں کی سماعت کے لیے نیا 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان 6 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں 25 مارچ کو اپیلوں پر سماعت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 20 مارچ کو سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف اپیلوں کی جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے گزشتہ روز اپنے وکیل ایڈووکیٹ خواجہ احمد حسین کے ذریعے ایک درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ اگر اپیل خارج کر دی گئی تو شہریوں کو بلا جواز کئی مہینوں تک فوجی حراست میں رہنا پڑے گا۔

درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ ترجیحی بنیادوں پر 25 مارچ تک کیس کی سماعت کی جائے کیونکہ شہریوں کے مسلسل فوجی حراست میں رہنے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ اُن درخواست گزاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے گزشتہ سال 9 مئی کو پرتشدد مظاہروں کے الزام میں گرفتار کیے گئے شہریوں کے فوجی ٹرائل کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اکتوبر 2023 میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا، جس میں 103 شہریوں کے ٹرائل کو آئین کے خلاف قرار دیا گیا۔

اس فیصلے کو وفاقی حکومت، وزارت دفاع، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومت نے انٹراکورٹ اپیلوں کے ذریعے چیلنج کیا تھا، بعدازاں 6 ججوں کے بینچ نے 13 دسمبر 2023 کو یہ فیصلہ 5-1 کی اکثریت سے معطل کر دیا تھا۔

29 جنوری کو ہونے والی آخری سماعت پر جسٹس سردار طارق مسعود (جو کہ ریٹائر ہو چکے ہیں) نے یہ انٹرا کورٹ اپیل 3 ججوں پر مشتمل کمیٹی کے پاس بھیج دی تھی تاکہ اسے لارجر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جا سکے۔

چیف جسٹس اور 2 سینیئر ججوں پر مشتمل کمیٹی کو سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کے تحت بنچوں کی تشکیل کا کام سونپا گیا تھا۔

معاملہ کمیٹی کو دیتے ہوئے سابق جسٹس (ر) سردار طارق مسعود نے واضح کیا تھا کہ 23 اکتوبر کا حکم نامہ بینچ کی تشکیل تک معطل رہے گا۔

مشہور خبریں۔

عراق کا سیاسی اور اقتصادی کنٹرول امریکہ کے ہاتھ سے باہر

?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح اتحاد کے قائدین میں سے ایک عائد صاحب

سعودی فیسٹیول؛ دنیا کا سب سے بڑے موسم خزاں کا تفریحی میلہ

?️ 20 نومبر 2024دنیا کے سب سے بڑے موسم خزاں کے تفریحی میلے کے نعرے

The Most Outrageous Kim Khasyian Outfits of All Time

?️ 1 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

وال سٹریٹ کی ایران کی مجوزہ تجویز کے بارے میں تفصیلات 

?️ 11 مئی 2026 سچ خبریں:ایک مطلع ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکی میڈیا وال

بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے۔ گورنر پنجاب

?️ 16 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت

غزہ کی گیس پر صیہونی حکومت کی نظریں

?️ 18 نومبر 2023Felicity Arbuthnot ایک آزاد صحافی ہے جس نے 10 سال پہلے لکھا

یورپ میں گیس کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں:یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بلند ترین

لبنان میں مزاحمت کے طاقتور رکن نے صیہونیت کو کس چیزپر مجبور کیا؟

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز سے اب تک تقریباً 9 ماہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے