?️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمن کے صوبہ البیضا میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نصر المبین کے دوسرے مرحلے کی تفصیلات بیان کیں۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آپریشن النصر المبین کے دوسرے مرحلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ آپریشن کا دوسرا مرحلہ نعمان اورناطع شہروں کو آزاد کرانے کا باعث بنا جبکہ صوبہ البیضا میں آپریشن النصر المبین کے دو مراحل کے دوران الصومعه، الزاهر، نعمان و ناطع کے علاقے آزاد کرائے گئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس آپریشن کے دوران صوبہ البیضا کا 380 مربع کلومیٹر القاعدہ اور داعش کے حملہ آور عناصر سے آزاد کرایا گیاجبکہ آپریشن کے دو مراحل کے دوران مجموعی طور پر 500 مربع کلومیٹرعلاقہ کو آزاد کیا گیاجس میں داعش اور القاعدہ کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ آپریشن النصر المبین کے دوسرے مرحلے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 160 تھی جبکہ ان کے زخمی ہونے والے افراد 200 سے زائد تھےدرایں، اثنا ہماری فورسز آپریشن النصر المبین کے دوسرے مرحلے کے دوران درجنوں تکفیریوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
سرئع نے کہاکہ آپریشن کے دوران حملہ آوروں اور ان کے ایجنٹوں کی درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور تباہ کر دیا گیا جبکہ النصر المبین آپریشن کے دوران حملہ آوروں اور تکفیری عناصر سے بڑی مقدار میں مختلف برآمد کیا گیا، انہوں نے کہاکہ آپریشن النصر المبین کے دوسرے مرحلے میں ہماری مسلح افواج کی مختلف یونٹس نے حصہ لیا، ڈرون یونٹ نے بشمول جاسوسی اور جنگی آپریشن کے19 آپریشن کیے اورداعش اور القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا۔
سریع نے کہا کہ میزائل یونٹ نے 13 آپریشن کیے جن میں اس نے بدر اور سعیر میزائل استعمال کیے،یمنی مسلح افواج مقامی حکام کے تعاون سے آزاد علاقوں میں زندگی معمول پر لائی ہے۔


مشہور خبریں۔
دہشتگردانہ حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے
?️ 30 اگست 2021باجوڑ(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پرفوجی چوکی پر حملے
اگست
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 25 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسلامی
اگست
لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت پر سعد حریری کا ردعمل
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم نے صیہونی حکومت کے جنوبی
ستمبر
24 گھنٹوں میں فلسطینی استقامت کی ۵۳ کارروائیاں
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:سرایا القدس نے مغربی کنارے میں واقع جنین کے قصبے جبع
فروری
مخصوص نشستوں کی نظرثانی پر فریقین کو نوٹس
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیلوں
مئی
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک
دسمبر
یو اے ای اور صیہونی حکومت کا غزہ کے لیے فوری امدادی سامان بھیجنے پر اتفاق
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے غزہ کے لیے فوری
مئی
صیہونیوں کا غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے کان 11 ٹی وی چینل نے مذاکرات کی
دسمبر