سچ خبریں:یمنی میڈیا کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے علاقے میں شدید لڑائی کے بعد القاعدہ کے سب سے اہم اور سب سے بڑے اڈے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
یمن کے صوبے مأرب کے قبائلی ذرائع نے وکاله الصحافه الیمنیه نیوز ایجنسی کو بتایا کہ صنعا کی فورسز نے مأرب کے جنوب میں واقع وادی العبیدہ میں اس ملک کے خلاف جارح اتحاد کا ساتھ دینے والی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سب سے بڑے اور اہم ترین اڈے پر شدید جھڑپوں کے بعد کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اڈے پر موجود ہتھیاروں اور گولہ بارود کے بڑے ذخیرے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا،واضح رہے کہ القاعدہ نے ان ہتھیاروں کو مأرب میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ کیا تھا ،تاہم صنعا کی فورسز نے مأرب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق یمنی مستعفی حکومت سے وابستہ ریفارم پارٹی نے گزشتہ مارچ میں صوبہ حضرموت سے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے 150 سے زائد کارکنان، البیضاء صوبے سے 100 اور ابین سے القاعدہ کے 70 کارکنان کو بھرتی کیا تاکہ یمنی عوام کے خلاف جارح ممالک کے اتحاد کو مضبوط بنایا جاسکے۔