سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کو قبول کرنا ممکن نہیں اس لیے کہ جنگ بندی کے باوجود یمنی عوام کی مشکلات کا سلسلہ جاری ہے، یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے کہا کہ ہم جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم یمنی عوام کے مصائب کے باوجود جاری رہنے والی جنگ بندی کو قبول نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے شہریوں نے آتشیں اسلحے کی عدم موجودگی اور سعودی جارح اتحاد کے درمیان فرق محسوس نہیں کیا، جس نے دو پروازوں کے علاوہ باقی پروازوں کو روک دیا اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالا۔
مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین نے جنگ بندی کی شرائط پر عمل نہ کرنے میں سعودی اتحاد کے مایوس کن رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک ہزاروں خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں،جس میں 35 سے زیادہ فوجی پیش قدمیاں بھی شامل ہیں۔
المشاط نے یمن کے محصور عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے ایک سنجیدہ ترجیح کے طور پر انسانی اور اقتصادی حل پر مزید بات چیت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔