🗓️
سچ خبریں:سعودی جارح اتحاد کے ترجمان نے صنعا کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے بیلسٹک میزائلوں اور یو اے وی کے گوداموں اور ورکشاپوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔
عرب میڈیا نے جمعرات کی صبح خبر دی کہ سعودی جارح اتحاد نے یمنی دارالحکومت پر وحشیانہ فضائی حملے کیے ہیں جن میں سعودی اتحاد نے صنعا کے ہمدان، سنحان اور الثورہ کے علاقوں کے خلاف آپریشن کیا،درایں اثنا انصاراللہ کی نیوز ویب سائٹ نے علاقے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی جارح اتحاد نے صنعا کے ہمدان، سنحان اور الثورہ کے علاقوں کے خلاف آپریشن کیا ۔
العربیہ کے مطابق، سعودی جارح اتحاد نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یمن کی مزاحمت کے خطرے کے جواب میں ہم نے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سمیت ان کے جائز فوجی مقاصد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں۔
یادرہے کہ حالیہ مہینوں میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے مستعفی حکومت کے مرکز صوبہ مأرب کو آزاد کرانے کے لیے آپریشن کا ایک نیا دور شروع کیا ہے،قابل ذکر ہے کہ مأرب صوبہ اپنے تیل اور گیس کے وسائل سے مالا مال ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ اقتصادی قدر کا حامل ہے، ماہرین کے مطابق اگر یہ صوبہ مکمل طور پر آزاد ہو جاتا ہے تو منصور ہادی کی حکومت اور یمن میں سعودی اتحاد کے خاتمے کا اعلان ہونا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ یہ بدھ کے روز صنعا کی افواج کی جانب سے مأرب (صنعا کے مشرق میں) اور الحدیدہ (یمن کے مغرب میں واقع) میں پیش قدمی کی متعدد اطلاعات کے بعد، خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ البلق الشرقی پہاڑی رینج، جو مأرب شہر کے قریب ہے، کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان
🗓️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکہ میں 2021 کے دوران خودکشیوں کی تعداد میں
اکتوبر
پاکستان نے عالمی دہشت گردی سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا الزام مسترد کردیا
🗓️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے واڈوڈارا میں دئیے
اکتوبر
کیا اسرائیل کے بغیر نیا مشرق وسطیٰ وجود میں آ رہا ہے؟
🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز صحافی اور سیاسی قلمکار رونی الفا کہتے ہیں کہ
اکتوبر
مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کی انتہا
🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ممالک خاص طور پر اپنے آپ کو تہذیب اور رواداری
فروری
آزادی کی تحریکوں کو ظلم و ستم اور طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا: کشمیری رہنما
🗓️ 24 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں
مئی
مصر کی سفارتی کوششوں میں تیزی
🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر نے بحیرہ احمر میں کشیدگی کو کم کرنے اور
ستمبر
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
🗓️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی کے
جون
صیہونی حکومت کی عالمی درجہ بندی میں کمی کی وجہ؟
🗓️ 14 اگست 2024سچ خبریں: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے اعلان کیا ہے
اگست