سچ خبریں: یمنی افواج کی جانب سے تل ابیب پر ایک Supersonic میزائل حملے کے بعد غزہ کے عوام نے بھرپور ردعمل ظاہر کیا۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موصولہ اطلاعات کے مطابق، فلسطینی میڈیا نے غزہ کے شہریوں کی دیوارنویسی کی تصاویر شائع کی ہیں، جو یمن کی فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے جواب میں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں یمنیوں کے زبردست مظاہرے
غزہ کی پٹی میں موجود ایک تباہ حال گھر کی دیوار پر لکھا ہوا تھا: یمن تمہیں سبق سکھائے گا؛ غزہ کی مزاحمت۔
واضح رہے کہ اتوار کی صبح ذرائع نے یمن سے مقبوضہ فلسطین کے مرکز کی طرف ایک زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے جانے کی اطلاع دی تھی۔
صیہونی فوج نے اس حملے کے بعد تسلیم کیا کہ وہ اس میزائل کو روکنے میں ناکام رہے اور میزائل تل ابیب میں جا گرا۔
مزید پڑھیں: فلسطین کی حمایت کے بارے میں یمن کا تازہ ترین موقف
صیہونی ٹی وی چینل 12 کے مطابق، یمن سے داغا گیا میزائل تل ابیب کے قریب بن گورین ہوائی اڈے کے پاس آ کر گرا ہے، تاہم انہوں نے اس سلسلہ میں مزید تفصیلات شائع کرنے سے گریز کیا ہے۔