?️
سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے جنگ بندی میں توسیع کا ذکر کرتے ہوئے صنعا کے ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنے اور یمن کی ناکہ بندی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا کہ عمان کے ہمارے بھائیوں کی کوششوں کے نتیجے میں جنگ بندی میں توسیع کا موقع فراہم ہوا،انہوں نے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی،صنعا ہوائی اڈے اور بندرگاہ کو دوبارہ کھولنے نیز یمن کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔
المسیرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عبدالسلام نے کہا کہ انسانی مسائل یمنی عوام کے فطری حقوق ہیں اور مزید سنجیدہ اور مستحکم مراحل میں داخل ہونے کے لیے ان سے فوری طور پر نمٹنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچیHans Grundberg نے منگل کی شام یمن میں جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا،الجزیرہ نیوز چینل نے اقوام متحدہ کے ایلچی کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ جارح سعودی اماراتی اتحاد اور یمن کی قومی سالویشن حکومت نے یمن میں جنگ بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی اس سال اپریل شروع ہوئی تھی، لیکن یہ 12 جون کو یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی نے اعلان کیا کہ یمن میں شامل فریقین نے انہیں شرائط پر اتفاق کیا ہے جو اصل معاہدے میں شامل ہیں اور جنگ بندی کو مزید دو ماہ تک بڑھایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں پھٹنے والے وائرلیس آلات کس ماڈل کے تھے؟
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حالیہ دھماکوں کے دوران استعمال ہونے والے وائرلیس
ستمبر
ویگنر کے قریبی روسی کمانڈر کہاں ہیں؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:روسی پارلیمنٹ کے ایک سینئر رکن کے مطابق، ایک سابق روسی
جولائی
شمالی شام میں سات ترک فوجی ہلاک اور زخمی
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں ترکی
اکتوبر
ڈراموں میں خواتین پر تشدد کرنے اور انہیں مجبور دکھانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، شائستہ لودھی
?️ 4 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کے مطابق مقبولیت اور
مارچ
امریکہ روس تعلقات خاتمے کے قریب
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی
مارچ
مغربی کنارے میں مزاحمت کو روکنا ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں:جہاد اسلامی
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے قائدین میں سے ایک احمد
دسمبر
یمن کو اپنی سلامتی اور علاقائی پانی کے دفاع کا پورا حق حاصل
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان اور صنعا میں
جنوری
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 22 فلسطینی گرفتار
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر چھاپہ مارا اور بغیر کسی
جنوری